Home / بابراعظم نےنیاعالمی ریکارڈبنالیا

بابراعظم نےنیاعالمی ریکارڈبنالیا

babar azam new record

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم نےایک اورعالمی اعزازاپنےنام کرلیا۔

بابراعظم  تیزترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنزبنانے والے بیٹر بن گئے،  انہوں نے نیا ریکارڈ 271 اننگز میں انجام دے کرویسٹ انڈیزکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، گیل نے285 اننگز میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے۔

بابرنے یہ سنگ میل کراچی کنگز کے خلاف پشاورزلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا،کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئےمیچ میں بابرنےچھٹا رن لےکراپنےٹی ٹوئنٹی کیرئیرکے10 ہزاررنزمکمل کیے۔

بابراعظم پاکستان سپرلیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحدکھلاری بن گئے،وہ مجموعی طورپر10 ہزارٹی ٹوئنٹی رنزبنانےوالےدنیاکے13ویں کھلاڑی ہیں۔

بابراعظم پاکستان سپرلیگ سیزن نائن میں پشاورزلمی کی قیادت کررہےہیں۔ بابرانفرادی طورپرریکارڈتوبنارہےہیں لیکن تادم تحریران کی قیادت میں پشاورزلمی نےٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا۔۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …