Home / کیاجی میل بندہونےجارہی ہے؟

کیاجی میل بندہونےجارہی ہے؟

G Mail Closing down

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کےبارےمیں چنددنوں سےیہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اسےاگست دوہزارچوبیس میں بندکردیاجائےگا ۔

سرکاری ونجی دفاترمیں کام کرنےوالےملازمین ہوں ، طالبعلم یاپھرکارپوریٹ سیکٹر،سبھی کیلئےانٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہےاورروزانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعدادمیں ای میلزکی جاتی ہیں جن کیلئےزیادہ ترجی میل کااستعمال کیاجاتاہے۔۔

جی میل بندہونےکی افواہیں اس وقت وائرل ہوئیں جب سوشل میڈیاپرایک پوسٹ سامنےآئی جس میں ایک ای میل کااسکرین شاٹ شیئرکیاگیاجس کاعنوان تھا: گوگل ازسن سیٹنگ جی میل ۔ یہ دیکھنےکےبعدسوشل میڈیاصارفین میں تشویش کی لہردوڑگئی ۔ سب اس کنفیوژن کاشکارہوگئےکہ کیاواقعی جی میل بندہوجائےگا۔

اسکرین شاٹ میں گوگل کی جانب سےلکھا گیاکہ ‘دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اورلاتعدادرابطوں کوفروغ دینےکےبعدجی میل کاسفراختتام پزیرہورہاہے۔یکم اگست دوہزارچوبیس سےجی میل باضابطہ طورپربندہوجائےگا۔’

اس پوسٹ کےوائرل ہونےکےبعددنیابھرکےلاکھوں صارفین کاپریشان ہوجاناایک قدرتی امرتھا۔ صورتحال کی سنگینی کاپتاچلتےہی گوگل انتظامیہ حرکت میں آئی۔

دنیابھرمیں طوفان کی رفتارسےگردش کرتی افواہوں کومزیدپھیلنےسےروکنے کے لیے گوگل نےایکس پراپنے آفیشل جی میل اکاؤنٹ پرپوسٹ کی جس میں لکھاکہ جی میل بندکرنےسےمتعلق گردش کرتی افواہیں درست نہیں ۔ جی میل اپنی سروسزبلاتعطل جاری رکھےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Tik Tok delete videos

ٹک ٹاک پرہزاروں پاکستانی ویڈیوزڈیلیٹ

ویب ڈیسک ۔۔ شارٹ ویڈیوایپ ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈلائنزکی خلاف ورزی پرپاکستان میں اکتوبرسےلےکردسمبر2023تک ایک …