مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی ۔
لاہورمیں اپناگھراپنی چھت اسکیم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےنوازشریف نےدل کھول کردل کی بھڑاس نکالی ۔ کہابھیڑبکریوں کی طرح پیچھےچلنے والے جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں اس نےخیبرپختونخوا کیلئے کیا کیا؟ یہ ماردھاڑمیں نمبرون اورکارکردگی میں صفرہیں، آنسوگیس کے شیل لے کر خیبرپختونخوا سے اس طرح پنجاب آتے ہیں جیسے ماضی میں وسط ایشیا سے لوگ پنجاب پرحملہ آورہوتے،ایسےعناصر کیساتھ سختی سےپیش آناچاہیے۔
نوازشریف نے کہامیرے گلے میں رسی ڈال کروزیراعظم ہاؤس سےباہرنکالنےکی بڑی بڑی باتیں کرنےوالاآج خود جیل میں بیٹھاہے، عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو،جیسا کروگےویسابھروگے،عاجزی سیکھو اوراللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔
انہوں ںےگھروں کیلئےبلاسودقرض دینےکی اسکیم پرپنجاب حکومت کوخراج تحسین پیش کیا، نوازشریف نےکہاعوام کے نمائندوں کو اس ملک میں کام کرنے دیا جاتا تو آج کوئی شخص بھی بے گھر نہ ہوتا میرے پہلے دور حکومت میں ہم نے ایسی بہت سی اسکیمیں شروع کیں لیکن ہمیں فارغ کر دیا گیا اور دوسرے دور میں بھی ایسا ہی ہوا، ہم دو قدم آگے چلتے تو ہمیں آٹھ قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا۔ میرےپاس آج بھی ثاقب نثارکی وہ آڈیوپڑی ہےجس میں وہ کہتےہیں نوازشریف کونکال کرعمران خان کولاناہے۔
نوازشریف نےپوچھاکیاکسی اورنےمسلم لیگ ن جتنا کام کیا؟ موٹرویزکس نے بنائیں؟ لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی؟ دہشت گردی مسلم لیگ ن نےختم کی، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، اورنج لائن مسلم لیگ ن نےبنائی اس کےجواب میں ایک ارب درخت اورساڑھے3سوڈیمز بنانے کادعویٰ کرنےوالےبتائیں یہ منصوبے کہاں گئے؟ یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے، ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں۔
نوازشریف نےکہاہمارامقابلہ کرناچاہتےہوتواپنے صوبے میں عوام کی خدمت کرو، وہاں ہیلتھ کارڈ،کسان کارڈ،قرضہ اسکیمیں اوردیگرسہولتیں دو۔