Home / لاہور:میڈیکل کی طالبہ کابہیمانہ قتل

لاہور:میڈیکل کی طالبہ کابہیمانہ قتل

medical student murder in Lahore

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورکےعلاقےچوہنگ کی نجی سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کالرزہ خیزقتل ۔ سفاک ملزموں نےمعمولی تلخ کلامی پرقیامت ڈھادی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےواقعےکانوٹس لیکررپورٹ طلب کرلی۔

دل دہلادینےوالایہ واقعہ 4نومبرکوپیش آیاجب چوہنگ کی ایک نجی سوسائٹی میں کم عمرڈرائیورنےخطرناک ڈرائیونگ کرنےسےمنع کرنےپرغلطی ماننےکی بجائےدوسری گاڑی کوپہلےٹکرماری اورپھرکم عمرڈرائیورنےفون کرکےاپنےدوماموبلالئے،جواپنےساتھیوں کےہمراہ مسلح ہوکرموقع پرپہنچےاورکارپرسیدھی گولیاں چلادیں۔

ایک گولی کارکےاندرموجود23سالہ تزئین کولگی اوروہ شدیدزخمی ہوگئی۔ ملزموں نےاسی پربس نہیں کیابلکہ گولیاں چلانےکےبعدگاڑی میں موجودتزئین کےوالدکوباہرنکال کرتھپڑبھی مارے۔ والدملزموں کی منت سماجت کرتارہاکہ اسےبیٹی کوہسپتال لےجانےدولیکن ملزم نہ مانےاوراسلحےکےزورپرسوسائٹی کےگیٹ بھی بندکرادئیے۔

کچھ دیربعدجب ملزموں نےمتاثرہ خاندان کوجانےدیاتوتزئین کوجناح ہسپتال پہنچایاگیا،لیکن تب تک خون بہت بہہ چکاتھا۔ تزئین دس روزموت وحیات کی کشمکش میں رہنےکےبعداللہ کوپیاری ہوگئی۔

ظلم سہنےوالی متاثرہ فیملی کےمطابق قاتل پارٹی ان پرصلح کیلئےدباءوڈال رہی ہے۔ پولیس کےمطابق اس نےدوملزموں کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیاہےجبکہ تین تاحال مفرورہیں۔ گاڑی چلانےوالےکم عمرڈرائیورنےضمانت قبل ازگرفتاری کروارکھی ہےاوراس کی گرفتاری کیلئےپولیس کوضمانت کی منسوخی کاانتظارہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 12 نومبر کولاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک کم عمر ڈرائیور نے گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …