مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کیلئےبڑاریلیف ۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےایون فیلڈریفرنس میں مریم نوازاوران کےشوہرکیپٹن صفدرکودی گئی سزاوں کوکالعدم قراردےکردونوں کوبری کردیا۔
دوران سماعت عدالت کےدورکنی بنچ کی جانب سےکہاگیاکہ نیب مریم نوازکاایون فیلڈاپارٹمنٹس سےلنک ثابت نہیں کرسکا،عدالت پبلک پرسپشن کی بنیادپرکسی کوسزانہیں سناسکتی ۔
واضح رہےکہ ایون فیلڈریفرنس میں اسلام آبادکی احتساب عدالت نےمریم نوازکوسات سال قیدکی سزاسنائی تھی اورمریم نوازان دنوں ضمانت پرتھیں اوران کی سزامعطل کی گئی تھی۔
مریم نوازکی بریت کےساتھی ہی ان کی نااہلی بھی ختم ہوگئی ہےاوراب وہ الیکشن لڑنےکیلئےاہل ہوگئی ہیں۔