Home / کوئی پارلیمنٹ کاحق نہیں چھین سکتا: سعدرفیق

کوئی پارلیمنٹ کاحق نہیں چھین سکتا: سعدرفیق

Saad Rafiq Presser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورمیں اتحادی جماعتوں کےاجلاس کےبعدمسلم لیگ ن کےخواجہ سعدرفیق کی دبنگ اندازمیں پریس کانفرنس ۔

نیب کےحوالےسےہونی والی ترامیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کئےجانےپرخواجہ سعدرفیق نےنام لئےبغیرکہاکہ قانونی سازی کرناپارلیمنٹ کاکام بھی ہےاوراس کاحق بھی ۔ اگراس حق میں کسی نےمداخلت کرنےکی کوشش کی تواس کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائےگااوراس کاٹکاکربھرپورجواب دیاجائےگا۔۔

انہوں نےکہاکہ ماضی میں غلط فیصلےکرنےوالےآج نجی محفلوں میں ہم سےمعافیاں مانگتےہیں۔ خواجہ سعدرفیق نےعمران خان پرشدیدتنقیدکرتےہوئےکہاکہ وہ ایک سازشی اورجھوٹ بولنےوالےانسان ہیں۔ ضمنی الیکشن جیتنےکےباوجوددھاندلی کےالزامات لگارہےہیں۔

خواجہ سعدرفیق نےمطالبہ کیاکہ برسوں سےزیرالتوافارن فنڈنگ کیس کافیصلہ جلدازجلدسنایاجائے۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان جوکروڑوں روپیہ سوشل میڈیاپرخرچ کررہےہیں اس کابھی سراغ لگایاجائےگاکہ وہ پیسہ کدھرسےآرہاہے؟

انہوں نےاس تاثرکوغلط ثابت کیاکہ ن لیگ کاووٹرپنجاب میں ختم ہوگیاہے،خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ پنجاب میں ن لیگ کاووٹراورسپورٹرقائم ہےاورہم عمرانی فتنےکاڈٹ کامقابلہ کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan reaction on audio leak

آڈیولیک:عمران خان کاردعمل آگیا

ویب ڈیسک — امریکی سازش کےبیانئےپراپنی آڈیولیک پرعمران خان کاردعمل سامنےآگیا۔ اسلام آبادمیں ایک سیمینارمیں …