Home / اسلام آبادخودکش حملہ ، سنسنی خیزانکشافات

اسلام آبادخودکش حملہ ، سنسنی خیزانکشافات

Islamabad suicide bomber identity

Saturday, 07 February 2026 | Web Desk

اسلام آبادکےنواحی علاقےترلائی کلاں کی امام بارگاہ میں ہونےوالےخودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ۔ الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کےمطابق جائےوقوعہ سےخودکش حملہ آورکاشناختی کارڈملا، جس کےبعداس کی شناخت ہونےمیں مددملی ۔

شناختی کارڈکےمطابق خودکش حملہ آورکانام یاسرہے۔ شناختی کارڈ پراس کا مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاوربتایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھرسےاس کے دو بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیاگیا۔ تفتیشی حکام کےمطابق، خودکش حملہ آور5 ماہ افغانستان مقیم رہا جہاں اس نے اسلحہ چلانےاورخودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔

پشاور اور نوشہرہ میں حملہ آور کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیےپولیس کے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سےتفتیش جاری ہے جس میں حملہ آور کے رابطوں اور سہولت کاروں کی چھان بین کی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش میں مزید اہم شواہد ملنےکاامکان ہےجو اسلام آباد میں اس دہشت گردی کے واقعے کے پس منظر کو واضح کریں گے۔

ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کےدوران خودکش بمبارکےحملےمیں 32نمازی شہید150سےزائدزخمی ہوگئے۔

تحقیقات میں بڑی پیشرفت

سانحہ ترلائی کی تحقیقات میں سنسنی خیزانکشافات سامنےآئےہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق، دہشت گردیاسرنوشہرہ سےہی خودکش جیکٹ پہن کرپبلک ٹرانسپورٹ میں اسلام آبادپہنچا ۔ حملےسےپہلےوہ تھوڑی دیرکیلئےایک قریبی ہوٹل میں بیٹھا، اورکھنہ روڈسےپیدل مسجدتک پہنچا۔

یاسرڈیڑھ سےگھرسےغائب تھالیکن خاندان کےکچھ افرادسےمسلسل رابطےمیں تھا ۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …