Home / افغانستان دہشت گردی ایکسپورٹ کررہاہے: خواجہ آصف

افغانستان دہشت گردی ایکسپورٹ کررہاہے: خواجہ آصف

Khawaja Asif on Islamabad suicide attack

Saturday, 07 February 2026 | Web Desk

وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں ہندوستان کوجنگ میں شکست دی اوراب ان کی پراکسیزکوبھی شکست دیں گے۔

جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بات کرتےہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ ہماری مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےادارےدہشت گردی کامقابلہ کررہےہیں ۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزبہت اچھاکام کررہی ہیں ۔ پاکستان جب ایک اکائی ہوکریہ جنگ لڑےگاتواسےختم کرنےمیں دیرنہیں لگےگی۔

ایک سوال کےجواب میں وزیردفاع نےکہا،ہم نےافغانستان کےساتھ بات چیت کادروازہ بندنہیں کیا ۔ افغان حکام کےساتھ ترکیہ اوردوحہ میں مذاکرات ہوئے ، ہمارےلوگ کابل بھی گئے لیکن اس کاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کابل اورقندھارمیں ایک تقسیم ہے۔ افغان طالبان میں دھڑےبندی ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کےمختلف گروہوں کااجتماع ہوچکاہے۔

خواجہ آصف نےکہاکہ افغان حکومت نےان دہشت گردوں سےآنکھیں بندکررکھی ہیں ۔ یہی وجہ ہےکہ یہ دہشت گردافغانستان میں پنپ رہےہیں اوردہشت گردی ایکسپورٹ بھی کررہےہیں ۔ اسلام آبادمیں خودکش حملہ کرنےوالےکی ذہن سازی بھی افغانستان میں کی گئی ۔

اسلام آبادخودکش حملہ آورکی شناخت سامنےآگئی

وزیردفاع کاکہناتھااسلام آبادپرایک منصوبہ بندی کےتحت حملہ کیاگیااورایسےوقت کیاگیاجب دوست ملک کےصدرآئےہوئےتھے۔ انہوں نےکہاکہ اسلام آبادکونشانہ بنانےکی ایک سمبولک ویلیوہے لیکن امیدہےہم جلدہم دہشت گردی کےعفریت پرقابوپالیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …