Home / اینویڈیا5کھرب ڈالرکی حدعبورکرگئی

اینویڈیا5کھرب ڈالرکی حدعبورکرگئی

Nvidia market value

Sunday, 08 February 2026 | Web Desk

اےآئی چپس بنانےوالی امریکن ٹیک جائنٹ اینویڈیا 5 ٹریلین ڈالرزکی حد عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

اینویڈیا نےیہ گروتھ مصنوعی ذہانت آنےکےبعدزیادہ تیزی سےحاصل کی ہے۔ اکتوبر میں کارپوریٹ تاریخ میں انیویڈیاپہلی کمپنی بن گئی جس کی مالیت مختصر وقت کے لیے 5 ٹریلین ڈالرزکی حدبھی عبورکرگئی۔

عالمی ماہرین کےمطابق ، اینویڈیا کی اے آئی چپس کی کبھی نہ ختم ہونے والی طلب نے اس کی برتری کو مزید مستحکم کرنےمیں کلیدی کرداراداکیاہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کاکہناہے،آمدنی کے لحاظ سے مارکیٹ کا 81 فیصد حصہ اینویڈیا کےپاس ہےجو نومبر 2022 میں اوپن اےآئی کےچیٹ جی پی ٹی اے آئی چیٹ بوٹ کی انقلابی ریلیزکےبعد سے12 گنابڑھ گیا۔

اکتوبر کی سہ ماہی میں اینویڈیا کی فروخت اور منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جو وال اسٹریٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …