Home / عمران خان کی جنرل باجوہ کوتوسیع دینےکی تجویز

عمران خان کی جنرل باجوہ کوتوسیع دینےکی تجویز

imran khan interview kamran khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوتوسیع دینےکی تجویز۔ کہتےہیں نئےآرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ نئی حکومت پرچھوڑدیناچاہیے۔

یہ انوکھی تجویزعمران خان نےایک انٹرویومیں اینکرکامران خان سےبات کرتےہوئے پیش کی ۔ انہوں نےکہاکہ نیاآرمی چیف نئی حکومت کولگاناچاہیے موجودہ حکومت نیاآرمی چیف لگانےکی اہل نہیں۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کےحوالےسےانہوں نےکہاکہ زندگی میں کبھی اتناجانبدارالیکشن کمشنرنہیں دیکھا۔ الیکشن کمشنرکےمعاملےپرجب ہمارااوراپوزیشن کاڈیڈلاک ہوگیاتوسکندرسلطان کانام اسٹیبلشمنٹ نےپیش کیااورگارنٹی دی کہ یہ اچھےآدمی ہیں۔

عمران خان نےمزیدکہاکہ وہ حکومت سےبات کرنےکوتیارہیں اگرحکومت ان سےالیکشن کےانعقادکےحوالےسےبات کرے۔ انہوں نےایک بارپھرالزام لگایاکہ اس الیکشن کمیشن نےانہیں ضمنی الیکشن ہروانےکیلئےپورازورلگایا۔

عمران خان نےایک اورحیران کن بات یہ کہی کہ اس روزاگراسلام آبادہائیکورٹ میں انہیں روسٹرم پربلاکران کی بات سنی جاتی توشایدوہ عدالت سےمعافی مانگ لیتے۔

پاک امریکاتعلقات پربات کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ وہ امریکامخالف نہیں بس یہ چاہتےہیں کہ پاکستان کواستعمال نہ کیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meet at Qasr Al Salam palace in Jeddah to discuss regional situation and bilateral relations

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Web DeskApril 16, 2026 وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان …