Home / پاکستانیوں نے2021میں گوگل پرکیاکچھ سرچ کیا؟

پاکستانیوں نے2021میں گوگل پرکیاکچھ سرچ کیا؟

Top Google Searches 2021 in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ رواں سال 2021اپنےاختتام کی جانب بڑھ رہاہےاورگوگل نےاس سال پاکستانیوں کی جانب سےکی گئی مقبول ترین سرچزکی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل کی فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور اینیمیٹڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں ۔۔

گوگل کےمطابق اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور کرکٹ ہی گوگل سرچزکے نتائج پر چھائی رہی۔۔

2021کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں ۔اس کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپرلیگ گوگل سرچ انجن کوخوب دوڑاتےرہے ۔۔

فلموں اور شوز کی ۔۔ تو ۔۔ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ کو پاکستانیوں نےسب سے زیادہ سرچ کیا۔ اس کے علاوہ منی ہائیسٹ، ارطغرل غازی اور کورلوش عثمان بھی پاکستانیوں کی ٹاپ سرچزمیں شامل رہے ۔۔

گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے ۔۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے آصف علی اور فخر زمان نے سرچ انجن کے ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …