Home / فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش

فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش

JUI-F Fazalur Rehman to play role for PTI

ویب ڈیسک ۔۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرسخت مؤقف اپنایااورمختلف پہلوؤں پربات کی۔ انہوں نے2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی بنیاد اُس وقت پڑی،جب عوام کے مینڈیٹ کوچوری کیاگیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں حالیہ پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ پرتشدد سیاست کے خلاف رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی اداروں کو انتخابی عمل میں غیرجانبدار رہنا چاہیے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ جماعت رابطہ کرے تو وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن قانون کی پاسداری اور امن کی شرط پر۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک تک کیسے پہنچے اور کیا انہیں وہاں پہنچنے میں سہولت فراہم کی گئی؟

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور پاراچنار کے حالات سے لاعلمی کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی قیادت کی کمی ہے جو فسادات اور بحرانوں کو مؤثر طریقے سے سنبھال سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سوچ اور انتخابی نتائج میں تضاد ناقابل قبول ہے، اور اس مسئلے کا حل شفاف انتخابی عمل ہی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …