Home / آئین کوایک ہی بارپھانسی دےدی جائے

آئین کوایک ہی بارپھانسی دےدی جائے

Hamza Shehbaz CM case

کسی دل جلےکاکہناہےکہ سپریم کورٹ ذوالفقارعلی بھٹوکی طرح پاکستان کےآئین کوبھی ایک ہی بارپھانسی پرلٹکادے،کم ازکم اس کےبعدہم یہ توکہہ سکیں گےکہ زندہ ہےآئین زندہ ہے، اب تویہ بھی نہیں کہہ سکتے۔

ایسااس لئےہےکیونکہ مختلف ادوارمیں آمروں کےبوٹوں کی ٹھوکرمیں رہنےوالاڈھیٹ آئین گرتے،پڑتےاورسسکتےآج بھی کسی نہ کسی طرح سانسیں لےرہاہے۔ جمہوریت کی مٹی سےبناہےاس لئےآسانی سےمرنےوالانہیں۔ بہتریہی ہےکہ اسےسپریم کورٹ پھانسی دےدے۔ باربارآئین سےکھلواڑاورمرضی کی تشریح سےیہ مزیدکمزورہی ہوگا۔

آج ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کےکیس میں سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کےریمارکس دیکھ کربالکل بھی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ آئین سےماورافیصلےہماری اعلیٰ عدلیہ کےماتھےکاجھومرہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن کےیہ ریمارکس کہ ہمارےفیصلےمیں پارلیمانی لیڈرکی بات کی گئی ہے۔ محترم جج صاحب شایدیہ کہناچاہتےہیں کہ کسی جماعت کاپارلیمانی لیڈراس جماعت کےسربراہ سےبھی بڑاہوتاہےاورپارٹی پالیسی کےبرخلاف فیصلےدینےکاحق رکھتاہے۔

آپ اس بات کویوں سمجھیں کہ نوازشریف کہیں کہ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹوکواعتمادکاووٹ دیں لیکن پارلیمانی لیڈرشہبازشریف اس حکم کےبرخلاف کسی اورکوووٹ دےدیتےہیں۔کیاشہبازشریف کاحکم معتبرہوگا؟

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےاپنے17مئی کےفیصےمیں قراردیاتھاکہ پارٹی کاحق اس کےارکان سےزیادہ ہےاورمنحرف ارکان کاووٹ شمارنہیں ہوگا۔

فیصلہ بہرحال ابھی نہیں آیالیکن ریمارکس سےبظاہرلگتاہےکہ جج اپناذہن بناکربیٹھےہیں اورانہوں نےپیرکےبعدحمزہ کووزارت اعلیٰ سےفارغ کردیناہے۔ یہ فیصلہ کرکےجج اپنےلاڈلےکوتوضرورفائدہ پہنچادینگےلیکن ملک جس نقصان سےدوچارہوگااس کی تلافی کون کرےگا؟

مریم نوازسمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت پہلےہی واضح کہہ چکی ہےکہ سپریم کورٹ کےمخصوص بنچ کےیکطرفہ فیصلےجولاڈلےکوفائدہ پہنچانےکیلئےہوں انہیں مانانہیں جائےگا۔ حکومت میں شامل جماعتیں پہلےہی عدلیہ سےمطالبہ کرچکی ہیں کہ اس کیس میں فل بنچ بنایاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan tosha khana

توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان …