لاہور:(ویب ڈیسک) نادرانےاسٹیٹ بنک کےاشتراک سےبینک صارفین کوگھربیٹھےموبائل فون کےذریعےبائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کردی ہے۔
اب صارفین گھربیٹھےبیٹھےاپنی انگلیوں کےنشانات کی تصدیق کرسکیں گے۔ پاکستان دنیاکاپہلاملک بن گیاہےجہاں یہ جدیدترین سہولت عام شہریوں کیلئےدستیاب کی گئی ہے۔
اس سہولت کاافتتاح گورنراسٹیٹ بنک رضاباقرکےنادراہیڈکوارٹرزکےدورےکےموقع پرکیاگیا۔ اس موقع پرچئیرمین نادراطارق ملک کاکہناتھاکہ جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرمبنی یہ سہولت بنکاری کےشعبےمیں انقلاب لےآئےگی۔