ویب ڈیسک ۔۔ معروف ٹی وی اینکراورپروگرام عالم آن لائن سےشہرت پانےوالےعامرلیاقت حسین کی باڈی کےپوسٹمارٹم کیلئے6رکنی میڈیکل بورڈتشکیل دےدیاگیاہے۔
کراچی کی سیشن عدالت پرہونےوالےپوسٹمارٹم کیلئے23جون کی تاریخ رکھی گئی ہےاوراس کیلئےمقررہ تاریخ کوصبح 9بجےعلاقہ میجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس ٹیم باڈی کوقبرکشائی کرکےنکالےگی اورپھراس کاپوسٹمارٹم کیاجائےگاتاکہ موت کی اصل وجہ کاتعین کیاجاسکے۔
9جون کو عامرلیاقت حسین کی اچانک موت کے بعد، پولیس نےان پوسٹمارٹم کرناچاہالیکن لواحقین کےمنع کرنےپرایسانہ کیاجاسکااورعامرلیاقت کودفنادیاگیا۔
واضح رہےکہ عامرلیاقت کےپوسٹمارٹم کاحکم عدالت نےایک شہری کی درخواست پردیاجس میں کہاگیاتھاکہ موت کی درست وجوہات کاتعین کرنےکیلئےپوسٹمارٹم ضروری ہے۔
واضح رہےکہ عامرلیاقت حسین کےبچوں اورسابقہ بیویوں بشری اقبال اورطوبیٰ احمدنےپوسٹمارٹم کی مخالفت کرتےہوئےاسےمرحوم کی بیحرمتی قراردیاہے۔