Home / ڈسکہ میں ن لیگ نےمیدان مارلیا

ڈسکہ میں ن لیگ نےمیدان مارلیا

Daska by election

جیسےکہ امکان ظاہرکیاجارہاتھا ، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نےتحریک انصاف کےعلی اسجدملہی کوشکست دےکرمیدان مارلیا۔

این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لےکررنراپ رہے۔ یوں نوشین افتخار نےاپنےمخالف علی اسجدملہی کو16 ہزار 642 ووٹوں کی لیڈسےہرایا۔

حلقے میں تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے خلیل سندھو رہے جنہوں نے مجموعی طور پر 8268 ووٹ حاصل کیے۔ پارٹی کی جیت پر ردعمل کااظہاردیتےہوئےمریم نوازنےڈسکہ کےعوام کوشاباش دی اورکہاکہ انہوں نےایک بارپھرووٹ کوعزت دوکےبیانئےکی لاج رکھی ۔

یہ بھی چیک کریں

Ch Pervez Elahi on Fawad Ch

موٹاپہلےپکڑاجاتاتواسمبلی بچ جاتی۔۔پرویزالہیٰ کی مبینہ آڈلولیک

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے …