Below Header Banner Area
Home / یوم حضرت علی پرہرقسم کےجلوس نکالنےپرپابندی

یوم حضرت علی پرہرقسم کےجلوس نکالنےپرپابندی

Above Article Banner Area
Youme Ali

ویب ڈیسک ۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 21رمضان المبارک کویوم حضرت علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی عائدکرنےکااعلان کیاہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہو گی۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیاہےکہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرایاجائےگا۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Asif Zardari Mission Lahore

آصف زرداری کا”مشن لاہور”ادھورارہ گیا

لاہور:(ویب ڈیسک) آصف زرداری”مشن لاہور”پورانہ ہوسکا۔ سابق صدراسلام آبادچلےگئے۔ ذرائع کےمطابق آصف زرداری نےلاہورمیں اپنے10روزہ …