ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ( ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکارکرتےہوئے15پولنگ اسٹیشنز کےفارنزک آڈٹ کامطالبہ کردیا۔
مریم نوازنےالیکشن کمیشن سےاس الیکشن کےنتائج روکنےکامطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ مسلم لیگ ن سےچند سوووٹوں سےالیکشن چوری کیا گیا،الیکشن کمیشن نےمتنازع الیکشن کےنتائج نہ روکےتویہ جیت عارضی ہوگی۔
مریم نواز کا کہنا تھااین اے 249 میں ووٹرز ٹرن آؤٹ بمشکل 15 سے 18فیصد ہے، گنتی کا عمل مکمل ہونےمیں اتنی تاخیرکیسےہوئی؟کیایہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔۔