Below Header Banner Area
Home / کراچی: این اے249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم

کراچی: این اے249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم

Above Article Banner Area
Election Commission Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ این سے75ڈسکہ کےضمنی الیکشن کےبعدمسلم لیگ ن کی ایک اورکامیابی۔۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی مفتاح اسماعیل کی درخواست منظورکر لی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرآج سماعت کی۔ ن لیگ کی جانب سےسلمان اکرم راجہ جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سےسردارلطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل ،سعید غنی ، نیئر حسین بخاری اور فاروق ایچ نائیک کمیشن آئے۔

ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دورانِ سماعت فارم 45 کمیشن کے سامنے پیش کیا اورموقف اختیارکیاکہ دستخط شدہ فارم 45 ہر پولنگ ایجنٹ کو دینا لازم ہے، 167 پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 پر کسی پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں، ہمیں ایک بھی فارم 46 جاری نہیں کیا گیا،کسی پر پولنگ ایجنٹ کا دستخط نہیں۔ انہوں نےمزیدکہاکہ کہ ممکن ہےپولنگ بند کرکے فارم 45 اور 46 کی تیاری کے وقت کچھ ہواہو۔

سلمان اکرم راجہ کےمطابق فارم 46 کا معاملہ سنجیدہ ہےاوراس باتکی تحقیقات کی جائے کیونکہ فارم 46 سوائے ایک کے کسی پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسرنے جاری نہیں کیا ،دو فارم 45 کے علیحدہ پیپرز پر دستخط لیے گئے۔ پولنگ کےعملےنےپولنگ بند ہونے کے بعد قانون کے مطابق طریقہ کارنہیں اپنایا ۔ ہمیں سرکاری طور پر 683 ووٹ کا فرق بتایا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نےمزیددلائل دیتےہوئے کہا کہ صرف دوبارہ گنتی نہ کی جائے ، فارم 45,46 کا معاملہ مداخلت ظاہر کرتا ہے ، ہم پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے کیونکہ سارا معاملہ مشکوک ہوچکاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نےجوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے وقت یا بعد میں آر او کے سامنے یا الیکشن کمیشن کے سامنے کوئی شکایت نہیں کی گئی، آر او پابند نہیں کہ دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرے، انہوں نے کوئی شواہد نہیں لگائے ، بس کہہ دیا کہ شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ درخواست بالکل بلا جواز ہے، انہوں نے ہارنے سے پہلے کہیں درخواست نہیں دی۔

الیکشن کمیشن نےفریقین کےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی چھ مئی کو آراوآفس میں ہوگی ۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

PM Imran Khan UK visit cancelled

عمران خان کادورہ برطانیہ کیوں منسوخ ہوا؟

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کاطےشدہ دورہ برطانیہ منسوخ ہونےکےپس پردہ کہانی سامنےآگئی ۔ لندن …