پیپلزپارٹی کوکہیں گےکہ وہ 9 جماعتوں کے فیصلے پرغورکرے، پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کرسفرکرنا ہے۔
ان خیالات کااظہارپی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان نےلاہورمیں مریم نوازکی رہائشگاہ پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کر سفرکرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے۔ اسےکہیں گےکہ 9 جماعتوں کے فیصلے پرغورکرے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی نیب طلبی کی جووجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کو بے نقاب کردیا،کیا نیب اداروں کی خدمت اورترجمانی کے لیے بنا ہے؟انہوں نےاعلان کیاکہ مریم نوازکی نیب میں پیشی کے موقع پرپی ڈی ایم کے کارکن اوررہ نما موجود ہوں گے۔
اس موقع پر مریم نوازنےکہاکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمسلم لیگ ن کاہوگاکیونکہ یہ اصولی فیصلہ پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پرپہلےہی ہوچکاتھاکہ سینیٹ میں قائدحزب اختلاف ن لیگ سےہوگا۔
اپنےاورحمزہ شہبازکےدرمیان اختلافات کی خبروں پرتبصرہ کرتےہوئےمریم نوازنےکہاکہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے،حمزہ اور میرےدرمیان اختلاف کی خبریں شرمناک ہیں۔