Home / پیپلزپارٹی نظرانداز،سینیٹ میں ن لیگ کامطالبہ منظور

پیپلزپارٹی نظرانداز،سینیٹ میں ن لیگ کامطالبہ منظور

Sadiq Sanjrani

ویب ڈیسک ۔۔ حیرت انگیزطورپرچیئرمین سینیٹ ایوان بالا کی 10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو دینے پر رضامند ہوگئےہیں۔

نجی ٹی وی کی ایک خبرکےمطابق لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹرز کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی جس میں اعظم نذیر تارڑ نے صادق سنجرانی کو بتایا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نہیں مانتی۔

ان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم 10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی چاہتی ہے جوقانونی طورپر ان کاحق ہےلیکن پی ڈی ایم اس مقصد کے لیے یوسف رضا گیلانی کے پاس نہیں جائے گی۔ صادق سنجرانی نےمطالبےسےاتفاق کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اس حوالےسےآئندہ ہفتے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔سینیٹ میں نشستوں کے حساب سے پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کو6 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی جبکہ 4 جے یو آئی (ف)سمیت اتحاد میں دیگر چھوٹی جماعتوں کو جائیں گی۔

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی 12کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے جبکہ باقی کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کےحصےمیں آئےگی۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …