ڈھائی سال بعدعمران خان کی یہ حالت ہوگئی ہےکہ وہ ایک ضمنی الیکشن بھی جیتنےکےقابل نہیں رہا۔۔
ان خیالات کااظہارمریم نوازنےلاہورمیں ن لیگ یوتھ ونگ کےزیراہتمام کنونشن سےخطاب کرتےہوئےکہا۔ انہوں نےکہاکہ جب نوازشریف یہ کہتاہےکہ پہلےاپناگھرٹھیک کروتواسےغداربنادیاجاتاہےلیکن جب یہی الفاظ طاقتورادارےکاسربراہ کہےتووہ محب وطن کہلاتاہے۔
انہوں نےکہاکہ حکومت کرنی سیکھنی ہےتونوازشریف سےسیکھو،جوریجکٹڈکی ٹویٹ واپس لینےکیلئےکہتاہےکیونکہ وہ عوامی وزیراعظم تھااوروہ عوام کےووٹ کی عزت بحال کرناچاہتاتھا۔ نوازشریف کوجعلی کیس بناکرنکالاتواس نےنعرہ لگایاکہ مجھےکیوں نکالا؟ آج ملک کی یہ حالت ہےکہ 22کروڑعوام پوچھ رہےہیں کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟
اپنی نیب میں پیشی کےحوالےسےکہاکہ وہ وقت گیاجب انہیں گرفتاریوں سےڈرایاجاتاتھا،میں نیب اوراس کےمالک عمران خان کوبتاناچاہتی ہوں کہ مریم آئےگی لیکن اگرتم نےکوئی گڑبڑکرنےکی کوشش کی تون لیگ کےکارکن تمہارامقابلہ کرینگے۔
عوام پرظلم ڈھانےوالی حکومت نوازشریف اورمریم کوچھوڑےاپنی فکرکرے۔ اس حکومت نےبجلی کےیونٹ کوچھ روپےمہنگاکردیاہے۔ مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ عمران خان بڑی ڈھٹائی سےکہتاہےمجھےنکالاگیاتومیں عوام کوسڑکوں پرنکالوں گا۔ کیاکہہ کرنکالوگے؟ کیایہ کہہ کرعوام کونکالوگےکہ جیسےمیں نےپہلےتمہارابیڑہ غرق کیاتھا،آوایک بارپھرتمہارابیڑہ غرق کروں۔
انہوں نےکہاکہ آنےوالاوقت مسلم لیگ ن کاہے۔ ملکرسلیکٹڈاورسلیکٹرزکوپیچھےہٹنےپرمجبورکرینگے۔ انہوں نےکہاعمران خان نےمزیدڈیڑھ سال حکومت کرلی تواس کی جماعت صفحہ ہستی سےہی مٹ جائےگی ۔
مریم نوازنےکہاکہ بہت قربانیاں دےلیں اب قربانیاں دینےکانہیں بلکہ حساب لینےکاوقت آگیاہے۔