Below Header Banner Area
Home / عمران خان نےماضی کی غلطیاں تسلیم کرلیں

عمران خان نےماضی کی غلطیاں تسلیم کرلیں

Above Article Banner Area
PM Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعظم عمران خان نےماضی میں پارٹی ٹکٹس دینے کےمعاملےمیں تسلیم کیاہےکہ ان سےبڑی غلطیاں ہوئیں اوریہ کہ وہ اب اکثراس حوالےسےسوچتےرہتےہیں کہ کسے وزارت دینی چاہیے تھی اور کسے ٹکٹس دینے چاہیے تھے۔

گلگت کےدورےمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ نیب 20 سال سے ہے لیکن طاقتور لوگوں کے خلاف اس نے کارروائیاں موجودہ دور میں شروع کیں اورتحریک انصاف کی حکومت میں بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالاگیا۔

عمران خان نےکہاکہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کے لیے اقتدار میں آتےہیں اور یہ لوگ اقتدار میں آکر پیسہ باہربھیجتے ہیں، ملک سے پیسہ باہر لے جانے والے ملک کے سب سے بڑے غداراور مجرم ہیں، یہ نام عوام کا لیتےہیں اوراقتدارمیں آکراپناپیٹ پالتے ہیں،بڑے چوروں کا احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ کبھی عظیم ملک نہیں بن سکتا، جس ملک میں انصاف نہ ہو، قانون کی بالادستی نہ ہو وہاں خوشحالی نہیں آسکتی، طاقتور لوگ جو چوری کرتے ہیں وہ ملک تباہ کردیتے ہیں۔

انہوں نےدورہ گلگت میں علاقےکیلئے370ارب کےترقیاتی پیکیج کااعلان کیا۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Asif Zardari Mission Lahore

آصف زرداری کا”مشن لاہور”ادھورارہ گیا

لاہور:(ویب ڈیسک) آصف زرداری”مشن لاہور”پورانہ ہوسکا۔ سابق صدراسلام آبادچلےگئے۔ ذرائع کےمطابق آصف زرداری نےلاہورمیں اپنے10روزہ …