کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 24, 2021 - 2:12 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / دھاندلی تحقیقات ری پولنگ سےزیادہ اہم ، نوازشریف

دھاندلی تحقیقات ری پولنگ سےزیادہ اہم ، نوازشریف

Nawaz Sharif

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کہتےہیں ڈسکہ کےضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اس حلقےمیں وہاں دوبارہ پولنگ کروانےسے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

سوشل میڈیاپراپنےویڈیو بیان میں نواز شریف کاکہناتھاحال ہی میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ چوروں کی نشاندہی، سزاؤں کے تعین اورانصاف پرمبنی فیصلہ قانون کی پاسداری ہے۔

انہوں نےخراج تحسین پیش کیاکہ الیکشن کمیشن نےجرات و بہادری کےبیلٹ باکس چوری کرنےوالوں کوسزائیں سنائیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم جلد از جلد ان سزاؤں پر عمل ہوتا دیکھےاوراس بات کا سراغ لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نےکی، سازش کہاں اورکب تیار کی گئی؟

نوازشریف کاکہناتھاکہ چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی ایس پی، بریزائیڈنگ افسران اور دیگر سرکاری افسران کی فوج ظفر موج کو ایک ہی صف میں کس نے کھڑا کروایا؟ اس باجماعت گروہ کی کس نے سرپرستی کی اور ووٹ چوری کی کس نے نگرانی کی؟

نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ کاضمنی انتخاب کئی رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے،یہ انتخاب بتاتا ہےکہ 2018 میں دھاندلی ایسے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کے نتائج آنا بند ہوجائے اور اس میں تاخیر شروع ہوجائے جیسا 2018 میں ہوا تھا تو یقین کرلیں کہ آپ کا ووٹ کہیں نہ کہیں چوری ہورہا ہے اور کوئی آپ کے ووٹ کو کسی اور کےبکسےمیں ڈال رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں ان تمام آئین شکن عناصر تک پہنچنا ہےجوقوم کے ووٹ اور مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں، میرا قوم سے یہ وعدہ ہے کہ ان عناصر کا قلع قمع کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Whatsapp unlimited storage feature to end soon

واٹس ایپ پرآپ کاپسندیدہ فیچرختم کرنےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ کسی کو پیغام دینا ہو،ویڈیو بھجوانی ہو یا پھر اپنی پسندیدہ تصاویراپنوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔