ویب ڈیسک ۔۔ ایک خبرکےمطابق جہانگیرترین کی شوگرملزکی تحقیقات کےکیس میں بڑی پیشرفت سامنےآئی ہے۔
خبرکی تفصیل کےمطابق 9سرکاری اورنجی بینکوں نےجہانگیرترین اوران کےخاندان کےچھتیس اکاونٹس منجمدکردئیےہیں ۔ بینکوں نےیہ اکاونٹس ایف آئی اےلاہورکی درخواست پرمنجمدکئےہیں ۔
منجمدکئےگئےاکاونٹس میں چارامریکی ڈالرز، دوبرطانوی پاونڈاور30پاکستانی کرنسی کےاکاونٹس ہیں ۔ ان اکاونٹس میں علی ترین کے21، جہانگیرترین کے14اوران کی اہلیہ کاایک اکاونٹ شامل ہے۔
ایف آئی اےذرائع کےمطابق ان اکاونٹس میں کروڑوں روپےکی رقم موجودہے۔