ویب ڈیسک ۔۔ معروف صحافی اورجیونیوزکےمقبول پروگرام کیپٹل ٹاک کےمیزبان حامدمیرنےدعویٰ کیاہےکہ آنےوالےدنوں میں پاکستان تحریک انصاف اوروزیراعظم عمران خان کوبڑےطوفان کاسامناکرناپڑسکتاہے۔
وہ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں میزبان کےسوالوں کاجواب دےرہےتھے۔ حامدمیرنےایک سوال کےجواب میں بتایاکہ لگتایوں ہےکہ جیسےمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےکسی سےبیک ڈوررابطےہوچکےہیں جن کےبارےمیں وہ ابھی کسی کوکچھ بھی بتانانہیں چاہتے۔
فارن فنڈنگ کیس کےحوالےسےحامدمیرکاکہناتھاکہ اس کیس میں تحریک انصاف کی پوزیشن انتہائی کمزورہے۔ اسی حوالےسےحامدمیرنےبتایاکہ بہت جلدایک سکینڈل سامنےآنےوالاہےکہ جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کوپتاچلےگاکہ انہوں نےجوفنڈپی ٹی آئی کودیاوہ اس تک پہنچاہی نہیں ۔
حامدمیرکاکہناتھاکہ یہ سب کچھ سامنےآگیاتوپی ٹی آئی کاکرپشن کےخلاف بیانیہ خودان کےاپنےگلےپڑجائےگا۔ تاہم ان کایہ بھی کہناتھاکہ اس سارےچکرمیں عمران خان کواگرکچھ نہیں ملےگاتوآصف زرداری اورنوازشریف کوبھی کچھ نہیں ملےگا۔