Home / بیلٹ باکس فوج کودینےکی بات کیوں کی؟

بیلٹ باکس فوج کودینےکی بات کیوں کی؟

Shahid Khaqan Abbasi

رہنما مسلم لیگ ن اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےایک بارپھرحکومت کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہاہےکہ ملک کوآئین کےمطابق چلانےکافیصلہ کرلیاجائےتوکسی قسم کی اصلاحات کی ضرورت ہی نہیں رہےگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کاکہناتھاالیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کانہیں الیکشن کمیشن کاکام ہے۔ مزیدبولےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مسائل کا حل نہیں، اس مشین سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ کراچی پولیس فریق بن چکی ہےاس لئےبیلٹ باکس فوج کی نگرانی میں دینےکی بات کی ۔

انہوں نےمطالبہ کیاکہ حکومت جلدسےجلدویکسین خریدےملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہےاوراموات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی 23 کروڑ کی آبادی ہےاور ایک ویکسین بھی خرید نہیں سکا۔این سی او سی کی میٹنگ میں ہر کسی نےدودوماسک پہنے ہوتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …