ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کےحلقہ این اے249میں اس قدربےضابطگیاں سامنےآئی ہیں کہ پورےحلقےمیں ری پولنگ کےسواکوئی چارہ نہیں۔
کراچی میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےہنگامی پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ اس الیکشن میں الیکشن عملےکےارکان فریق بن چکےہیں اورآج صبح نوبجےہمارےامیدوارمفتاح اسماعیل کی ری کاونٹنگ کی درخواست کومستردکردیاگیا۔ فیصلہ پہلےسےلکھ کررکھاگیاتھا۔
شاہدخاقان عباسی نےمیڈیاکوبتایاکہ انہوں نےچیف الیکشن کمشنرکواس حوالےسےخط کرمطالبہ کیاہےکہ حلقےمیں دوبارہ الیکشن کرائےجائیں تاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اورسیاہ ترین الیکشن کااضافہ نہ ہونےپائے۔ انہوں نےکہاالیکشن کمیشن نےابھی تک انہیں تمام پولنگ اسٹیشن کےفارم پینتالیس نہیں دئیے۔ جودئیےہیں ان میں بھی بہت سی خرابیاں ہیں ۔
لیگی رہنما نےالزام لگایاکہ پیپلزپارٹی نےاس حلقےمیں ایک کروڑروپےخرچ کئے۔ ان کاکہناتھاکہ جوآراوڈیٹادینےسےانکارکردےاس سےکیاتوقع کی جاسکتی ہے۔
صدرن لیگ شہبازشریف نےبھی چیف الیکشن کمشنرسےحلقےمیں دوبارہ گنتی کامطالبہ کیاہے۔