Home / این اے249،ن لیگ کی درخواست پرنتائج روکنےکاحکم

این اے249،ن لیگ کی درخواست پرنتائج روکنےکاحکم

Election Commission Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ ن کےامیدوارمفتاح اسماعیل کی درخواست کوقبول کرتےہوئےکراچی کےقومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کاحتمی نتیجہ روکنےکاحکم جاری کیاہے۔۔

ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نےنتائج کےاعلان پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کمیشن درخواست سے مطمئن ہے،یہ الیکشن کمیشن کی مداخلت کا کیس ہے۔

الیکشن کمیشن نےمفتاح اسماعیل کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقررکرتےہوئےفریقین کو نوٹس جاری کردیےہیں۔

این اے 249کراچی میں مسلم لیگ ن کے امیدوارمفتاح اسماعیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی،جسےریٹرننگ افسرنےمستردکردیاتھا۔ جس کےبعد ن لیگ نےاس معاملےپرچیف الیکشن کمشنرکوخط لکھ کرنوٹس لینےکی اپیل کی۔

یادرہےکہ 29اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مفتاح اسماعیل کچھ ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …