کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 24, 2021 - 12:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / اوراب پیپلزپارٹی نےبھی ہتھیارنکال لئے

اوراب پیپلزپارٹی نےبھی ہتھیارنکال لئے

Bilawal Bhutto PPP

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کونکال باہرکرنےکامقصدلیکروجودمیں آنےوالی پی ڈی ایم خوداندرونی اختلافات کےباعث ٹوٹ پھوٹ کاشکارہونےلگی ہے۔ اے این پی نےپی ڈی ایم کوچھوڑنےکااعلان کردیاہےجبکہ پیپلز پارٹی نےپی ڈی ایم کے شو کاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کےاس حوالےسےکہناہےپیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کاجواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی اوراس بات کی ہدایت خودبلاول بھٹوزرداری نےدی ہے۔ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پرشیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔

شوکاز نوٹس کا جواب تیارکرکےحتمی منظوری کیلئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔ یہاں یہ خبربھی دلچسپی سےخالی نہیں کہ شوکازنوٹس کاجواب دینےکےفوری بعدپیپلزپارٹی کی سی ای سی کاجواب بھی طلب کرلیاگیاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کےدستخطوں سےجاری ان شوکاز نوٹسزمیں دونوں جماعتوں سےپوچھاگیاتھاکہ وہ وضاحت کریں کہ کیوں انہوں نےسینیٹ میں یوسف رضاگیلانی کواپوزیشن لیڈربنوانےکیلئےحکومتی جماعت باپ پارٹی سےووٹ لئے؟

یہ بھی چیک کریں

Whatsapp unlimited storage feature to end soon

واٹس ایپ پرآپ کاپسندیدہ فیچرختم کرنےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ کسی کو پیغام دینا ہو،ویڈیو بھجوانی ہو یا پھر اپنی پسندیدہ تصاویراپنوں …