کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+705 ) 1,271,027
اموات
(+9) 28,414
صحتیاب مریض
1,219,174
فعال کیسز
23,439
Last updated: اکتوبر 29, 2021 - 2:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرایک اورعدم اعتماد

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرایک اورعدم اعتماد

Election Commission Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےبعدالیکشن کمیشن نےبھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال پراپنےتحفظات سےحکومت کوآگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی استعدادپرسوال اٹھاتےہوئےاس پرتفصیلی بریفنگ کامطالبہ کیاہے۔ الیکشن کمیشن حکام کےمطابق اگرالیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس کی طرح بیٹھ گئی تومتبادل کیاہوگا؟ ماضی میں لاہورکےایک حلقےمیں ضمنی الیکشن کےدوران الیکٹرانک اوربائیومیٹرک ووٹنگ مشین کےاستعمال کاتجربہ کامیاب نہیں رہا۔

مشین کےایک باراستعمال کےبعددوبارہ استعمال میں پیچیدگیاں آسکتی ہیں ۔ اس مشینوں کےاستعمال کےبعدان کی سٹوریج اوردیکھ بھال بھی بڑاچیلنج ہوگا۔ الیکشن کمیشن نےسوال اٹھایاکہ الیکٹرانک اوربائیومیٹرک میشین کون بنائےگااوریہ ہیکنگ سےکتنی محفوظ ہوگی ۔

الیکشن کمیشن میں ہونےوالےاجلاس میں بتایاگیاکہ آئرلینڈ،فن لینڈ،جرمنی اورہالینڈمیں ای ووٹنگ کاتجربہ ناکام ہونےکےبعدوہ ممالک دوباہ بیلٹ پیپرپرلوٹ آئےہیں ۔

الیکشن کمیشن نےاپنےتحفظات حکومت کےسامنےرکھتےہوئےآزادکشمیرالیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ کےتجرباتی استعمال کی تجویزدی ہے۔۔

یہ بھی چیک کریں

FATF Paris meeting

ایف اےٹی ایف اجلاس : پاکستان کیلئےاچھی خبرنہیں

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی سطح پرمنی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام …