مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 7:00 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / شمالی کوریانے400ملین ڈالرزکی کرپٹوکرنسی چوری کرلی

شمالی کوریانے400ملین ڈالرزکی کرپٹوکرنسی چوری کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ شمالی کوریا نے سائبر حملے کر کے کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریانےعالمی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری اور میزائل پروگرام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 سے 2021 کے وسط تک سائبرحملوں میں شمالی کوریانے5کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی اورچوری شدہ رقم کو جوہری اورمیزائل پروگرام کی فنڈنگ کےلیےاستعمال کررہاہے۔

اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی جانب سےجاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سائبر حملے شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کی کرپٹو ایکسچینجوں پر کیے گئے۔

اس سے قبل 2019 میں شائع اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے سائبر حملوں کے ذریعے 2ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کر کے اس رقم سے تباہ کن ہتھیاروں پر سرمایہ کاری کی۔

یہ بھی چیک کریں

Yemeni man arrested for performing Umrah for Queen

ملکہ الزبتھ کیلئےعمرہ : یمنی باشندہ گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکام نے ایک یمنی شہری کو ملکہ الزبتھ دوئم کے لیےعمرہ …