کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
() 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 24, 2022 - 8:28 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ایران کاامریکاسےڈومورکامطالبہ ۔۔

ایران کاامریکاسےڈومورکامطالبہ ۔۔

Iran Nuclear Talks, Vienna

ویب ڈیسک ۔۔ ایران نےاپنےسول جوہری پروگرام پرامریکی پابندیوں کےخاتمےکاخیرمقدم کیاہےتاہم اس اقدام کوایرانی حکومت نےناکافی قراردیتےہوئےامریکاسےڈومورکامطالبہ کیاہے۔ ایک بیان میں ایرانی حکومت نےکہاکہ امریکی پابندیاں ہٹانے کے اقدامات اچھے لیکن کافی نہیں۔

واضح رہےکہ امریکا کا ایران پرعائدپابندیاں ہٹانے کا فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اس کے جوہری پروگرام پر 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی میڈیانےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘کچھ پابندیوں کا ہٹانا حقیقی معنوں میں امریکا کے جذبہ خیر سگالی کی ترجمانی کر سکتا ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ جو کچھ کاغذ پر ہوتا ہے وہ کافی نہیں ہوتا’۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی امریکی اقدام کوناکافی قراردیتےہوئےکہاکہ پابندیاں ہٹانے کے دکھاوے کو تعمیری کوشش نہیں سمجھا جاسکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روزاعلان کیاتھا کہ وہ 2015 کے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن یا (جے سی پی او اے) ڈیل کی جانب واپس جانے کے لیے ضروری تکنیکی قدم کے طور پر ایران کے سول جوہری پروگرام سے پابندیاں ختم کر رہا ہے۔ امریکی پابندیوں کےخاتمےکےبعداب دیگرممالک ایران کےساتھ اس کےسول جوہری پروگرام کیلئےتعاون کرسکتےہیں۔

ایران، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے ساتھ بلاواسطہ اور امریکا کے ساتھ بالواسطہ ویانا مذاکرات میں بات چیت کر رہا ہے۔ مذاکرات میں شامل یورپی ممالک نے ایران پرزوردیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کےاستثنیٰ سےفائدہ اٹھائے۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …