Tuesday, 04 March 2026 | Web Desk
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کانیا سپریم لیڈرمنتخب کرلیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کی خبرکے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اسمبلی آف ایکسپرٹس کی جانب سے کیا گیا۔ایران کے سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رھبری نئے سپریم لیڈرکا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر ‘مجلسِ خبرگان’ یعنی ‘اسمبلی آف ایکسپرٹس’ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے، جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
اسرائیل اپنےمقصدمیں کامیاب ہوگیا
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔ تاہم آیت اللہ خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کےدن کا تعین نہیں کیا گیا۔