سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ ایران پرامریکااوراسرائیل کےحملوں اورایران کےردعمل کےبعددراصل دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔
برطانیہ سےتعلق رکھنےوالےسررچرڈ شیریف ایران پر امریکا و اسرائیل کےمشترکہ حملوں اورایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی وارکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہارکررہےتھے۔
برطانوی اخبار کوانٹرویو میں سابق نیٹوکمانڈرکاکہناتھا، وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے، ایک سابق فوجی کی حیثیت سےانہیں یہ خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ شروع تو ایک مقام پر ہوتی ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر ختم ہوتی ہے۔