ویب ڈیسک ۔۔ جعلی ڈاکٹرآن لائن چیک اپ کےدوران خواتین کی نازیباویڈیوزبناکربلیک میل کرتارہا۔ پولیس نےگرفتارکرلیا۔
اس خبرکااینٹروپڑھنےکےبعدآپ کےذہن میں پاکستان کاخیال آیاہوگالیکن ایسانہیں،اس خبرکاتعلق اٹلی سےہے۔ پکڑاگیاجعلی گائناکالوجسٹ اپنےطریقہ واردات کےتحت ایسی خواتین کاڈیٹاحاصل کرتاجنہوں نےحال ہی میں اپناچیک اپ کرایاہو۔ ایسی خواتین کاڈیٹاحاصل کرنےکےبعدیہ ڈاکٹرانہیں فون کرکےڈراتاکہ آپ کادرست علاج نہ ہونےسےمخصوص جگہوں ہرسیریس قسم کی انفیکشن کاخدشہ ہے۔
اس طرح یہ فنکارڈاکٹران خواتین کوشدیدذہنی دباومیں لاکرانہیں اپنےمخصوص حصوں کے آن لائن چیک اپ پرمجبورکرتااوریوں ان خواتین کےپتابھی نہ چلتااوران کی ویڈیوبن جاتی ۔ یہی ویڈیوزبعدمیں ان خواتین کوبلیک میل کرنےکیلئےاستعمال کی جاتی تھیں۔
اس جعلی ڈاکٹرکاپول اس وقت کھلاجب ایک خاتون نےدوران معائنہ شک پڑنےپرپولیس کواطلاع دی اورپولیس نےاسےگرفتارکرکےپوچھ گچھ کی توسارامعاملہ کھل کرسامنےآگیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے کئی اسمارٹ فونز اور درجنوں میموری کارڈز برآمد کیے ہیں جن میں خواتین کی سینکڑوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویرپائی گئیں۔