ویب ڈیسک ۔۔ سرمدکھوسٹ کی فلم زندگی تماشاآخرکارمارچ 2022میں پاکستان کےسینماگھروں کی زینت بننےجارہی ہے۔
فلم کےتیسرےٹریلرکےمطابق فلم کوریلیزکیلئےگرین سگنل مل گیاہے۔ یادرہےکہ فلم کےحساس موضوع کی وجہ سےاس فلم کو2019کےبعدسےاحتجاج کےپیش نظرریلیزہونےکی اجازت نہیں ملی تھی ۔
زندگی تماشاکی کہانی ایک نعت خواں کےگردگھومتی ہےجواندرون لاہورکارہنےوالاہےاورجس کی اپنےعلاقےمیں بہت عزت ہے۔ لوگ اسےاتنااچھاسمجھتےہیں کہ جیسےاس سےکبھی کچھ غلط ہوہی نہیں سکتا۔
پھراچانک سےاس شخص کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتی ہےجس کےبعدلوگ اسی "بھلےمانس”آدمی کومعاف کرنےپرتیارنہیں ہوتے۔