Home / بل گیٹس کےنئےرازافشا،شدیدتنقیدکاسامنا

بل گیٹس کےنئےرازافشا،شدیدتنقیدکاسامنا

New allegations on Bill Gates

لاہور:(ویب ڈیسک) مرض بڑھتاگیا،جوں جوں دواکی ۔ یہ کہاوت دنیاکےدولت مندترین شخص بل گیٹس کےکیس میں ہمیں درست ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

میڈیامیں سامنےآنےوالی خبرکےمطابق بل گیٹس کی تمامترکوششوں کےباجودان کےحوالےسےنت نئی اورگیٹس خاندان کیلئےپریشان کن خبریں آئےروزمیڈیاکی زینت بن رہی ہیں اوراس کےساتھ ہی ان کےرازبھی ایک ایک کرکےافشاہوتےجارہےہیں ۔

بیوی سےطلاق کےبعدبل گیٹس کےان کی کمپنی کی ایک ملازم سےمعاشقےکی خبرسامنےآئی جس کاانہوں نےاعتراف بھی کیا۔ بل گیٹس کےحوالےسےسامنےآئی تازہ خبرکامحورکوئی خاتون نہیں بلکہ مائیکل لارسن نامی ایک آدمی ہےجوبل گیٹس کی دولت کاکھاتہ سنبھالتاہے۔

مائیکل لارسن گیٹس فیملی آفس کیسکیڈانوسٹمنٹس کاچیف انوسٹمنٹ آفیسرہےاورنیویارک ٹائمزمیں سامنےآنےوالی ایک خبرکےمطابق اس شخص نےاپنےدھونس اوردھمکی آمیزروئیےکےباعث کمپنی کاماحول گھٹن زدہ کردیاہے۔ وہاں کام کرنےوالےملازم مرداورخواتین مائیکل لارسن کےروئیےسےانتہائی شاکی ہیں اوراس کی شکایت بھی کرچکےہیں ۔

ملازمین نےمائیکل لارسن پرالزام لگایاہےکہ وہ اپنےماتحتوں پرجنسی نوعیت کےتنقیدی فقرےکستےرہتےہیں ۔ یہی نہیں وہ سیاہ فام ملازمین کوبھی تنقیدکانشانہ بناتےہیں۔بل گیٹس اوران کی اہلیہ میلنڈاگیٹس نےمائیکل لارسن کےخلاف شکایات کےازالےکی بجائےالٹاملازمین کومنہ بندرکھنےکیلئےپیسےدئیے۔

بل گیٹس اوران کی سابقہ اہلیہ کےدرمیان دولت کی تقسیم کیلئےمذاکرات جاری ہیں اورخبروں کےمطابق کیسکیڈانوسٹمنٹ سےمیلنڈاگیٹس کو3ارب ڈالرزمنتقل کئےجاچکےہیں ۔ اس کےعلاوہ دیگرکمپنیوں کےبٹوارےکیلئےبھی دونوں کےنمائندوں کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

elon musk richest man

ایلون مسک نےایک بارپھرکردکھایا،سب حیران رہ گئے

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلا،اسپیس ایکس کےبانی اورحال ہی میں سوشل میڈیاجائنٹ ٹوئٹرکوخریدنےوالےایلون مسک نےدنیاکےامیرترین افرادکی …