ویب ڈیسک ۔۔ سب جانتےہیں پاکستان کی مشہورگلوکارہ نصیبو لال بھارت میں بھی بےانتہامقبول ہیں اس کےمظاہرےبھی اکثردیکھنےکوملتےرہتےہیں ۔ ان دنوں نصیوبولال کےبرطانیہ میں ہونےوالےایک کنسرٹ کی ویڈیوبہت وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ نصیبواسٹیج پرپرفارم کررہی ہیں کہ اسی دوران مداحوں کےدرمیان سےکوئی خاتون نکل کراسٹیج پرچڑھتی ہےاورنصیبولال سےگلےملتی ہے۔ اسٹیج پرآنےوالی یہ خاتون کوئی اورنہیں بلکہ بھارتی گلوکارہ سننداشرماتھیں جنہوں نےنصیبولال کےشومیں اپنی دبنگ اینٹری دےکرشومیں جان ڈال دی اورنصیبولال سےاپنی عقیدت کااظہارکیا۔ نصیو لال خوش ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ، یہ بہت پیاری ہیں، بہت اچھا گاتی ہیں اور آج میری حوصلہ افزائ کے لیے یہاں آئی …
مزید پڑھیں »انٹرٹیمنٹ
اسٹیج اداکارطاہرانجم پرپی ٹی آئی ورکرکاحملہ
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےکارکنوں اورچاہنےوالوں کی جانب سےسیاسی مخالفین پرپبلک مقامات پرلفظی حملےتوعام سی بات تھی لیکن بات اب لفظی حملوں سےآگےبڑھ کرفزیکل اٹیک تک آگئی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اسٹیج اداکارطاہرانجم ہیں جن پرلاہورمیں پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن نےحملہ کرکےانہیں مارااوران کےکپڑےپھاڑڈالے۔ خبروں کےمطابق طاہرانجم پنجاب اسمبلی کےباہرپی ٹی آئی کےبھوک ہڑتالی کیمپ کےپاس سےگزررہےتھےجب ایک خاتون نےان پراچانک حملہ کرکےان کےکپڑےپھاڑڈالے۔ خاتون کےبقول طاہرانجم اپنی ویڈیوزمیں عمران خان کودہشت گردکہتےہیں ۔ طاہرانجم کی جانب سےردعمل میں کہاگیاہےکہ وہ انیلانامی اس خاتون کےخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت سےمشورےکےبعدکریں …
مزید پڑھیں »شاہدکپورکےمداحوں کیلئےاچھی خبر
ویب ڈیسک ۔۔ معروف بالی وڈہیروشاہدکپورنےاپنی آنےوالی فلم دیواکاپوسٹرسوشل میڈیاپرشیئرکیاہے۔ ان کےاس پوسٹرکودیکھ کراداکارکےچاہنےوالوں کاانتظاراوربھی زیادہ شدت اختیارکرگیاہے،کیونکہ پوسٹرہےہی ایسا۔ شاہدکپورکےاس پوسٹرمیں وہ ایک پولیس والےکےروپ میں دکھائی دےرہےہیں ۔ پوسٹرمیں شاہدنےپولیس کی بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی ہےاوران کےہاتھوں میں گن ہےاوروہ اپنےآگےکسی کودیکھ رہےہیں۔ پوسٹرکودیکھ کرلگتاہےکہ جیسےمجرموں کاپیچھاکرتےکرتےوہ یہاں تک پہنچےیہاں ان کی قانون دشمن عناصرسےاچھی خاصی لڑائی ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) شاہدکپورکےبارےمیں ہمیں یہ کہنےکی ضرورت نہیں کہ وہ انتہائی ٹیلنٹڈاداکارہیں جورومانٹک ، مزاحیہ اورایکشن ہیروکےطورپراپنےمداحوں کوکبھی مایوس نہیں کرتے ۔ جب وی میٹ کےبعدشاہدنےایک کےبعدہٹ فلمیں …
مزید پڑھیں »ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں کی جانب سےویڈیوبنائےجانےپرغصہ میں آگئیں ۔ شعیب ملک اورثناجاویدان دنوں برمنگھم میں ہیں جہاں لیجنڈزکرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئےشعیب ملک اپنی اہلیہ کےہمراہ پہنچے۔ ثناجاویدکواسٹیڈیم میں شعیب ملک کی بیٹنگ کےدوران انہیں داددیتےبھی دیکھاگیا۔ ٹورنامنٹ کےاختتام کےبعدجوڑالندن میں وقت گزاررہاہے۔ سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ ثناجاویداپنی کچھ فرینڈزکےساتھ کہیں جارہی ہیں کہ اس دوران صحافیوں کےایک گروپ نےانہیں گھیرلیااوران کی ویڈیوبناناشروع کردی۔ یہ سب دیکھ کرثناغصےمیں آگئیں اورانہوں نےدونوں ہاتھوں سےاپناچہرہ چھپالیا۔ اداکارہ اورایک شخص کی جانب سےصحافیوں کوویڈیوبنانےسےروکاجاتارہا۔ View this post on Instagram A …
مزید پڑھیں »عائشہ جہانزیب پرشوہرکاتشدد،ملزم گرفتار
ویب ڈیسک ۔۔ عائشہ جہانزیب پاکستان کےمیڈیاکی دنیاکاایک معروف نام ہے۔ ان کےحوالےسےاچانک سامنےآنےوالی خبرنےلوگوں کوچونکابلکہ ہلاکررکھ دیاہے۔ الیکٹرانک میڈیااورسوشل میڈیاپرسامنےآنےوالی خبرکےمطابق عائشہ جہانزیب کےشوہرحارث نےمبینہ طورپرانہیں تشددکانشانہ بنایاہے۔ عائشہ جہانزیب نےاپنےشوہرکےخلاف پرچہ درج کروادیاہےجس کےبعدپولیس نےملزم حارث کوگرفتارکرلیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعےکانوٹس لیتےہوئےپولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ مریم نوازنےکہاخواتین ان کی ریڈلائن ہیں ، گھریلویاورکنگ وومن پرتشددہرگزبرداشت نہیں کیاجائےگا۔ پولیس کودئیےگئےبیان میں عائشہ نےموقف اختیارکیاکہ ان کےشوہرنےخفیہ نکاح کررکھاہےاوراس حوالےسےجب انہوں نےپوچھاتوشوہریعنی حارث نےانہیں تین سےچاربارتشددکانشانہ بنایا۔ قارئین کوبتاتےچلیں کہ حارث عائشہ جہانزیب کےدوسرےشوہرہیں ۔ عائشہ کےپہلےشوہرجہانزیب کاانتقال ہوگیاجس کےکچھ عرصےکےبعدعائشہ نےحارث سےشادی کی ۔ بہت سےلوگ جانتےہیں کہ …
مزید پڑھیں »مرزاپورسیزن تھری: بہت مایوس کیا
ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ویب سیریزمرزاپورکےسیزن تھری کادوسال بڑی بےصبری سےانتظارکرنےوالوں کویقیناًاسےدیکھ کربڑی حدتک مایوسی ہی ہوئی ہوگی ۔ ایساکہنےمیں منطق یہ ہےکہ سیزن تھری کی کہانی میں کوئی ٹھوس موادنہیں ، بس کسی طرح اسےکھینچ کھانچ کرلمباکیاگیاہےجیسےچبائی ہوئی چیونگم کوکیاجاتاہے۔ تیسرےسیزن کی سب سےخاص بات یہ ہےکہ دوسرےسیزن کےآخرمیں گڈوپنڈت کی گولیوں سےزخمی ہونےوالےقالین بھیازندہ ہیں اورمرزاپورکی گدی کےدعویدارشردشکلاسیوان کےتیاگی پریوارسےمل کران کاعلاج کرکےانہیں بچالیتےہیں ۔ اس کےبعدقالین بھیاسےمتعلق مخبری ہونےکےبعدشردقالین بھیاکواپنےگھرجون پورلےآتےہیں ، جہاں قالین بھیاشرد سےوعدہ کرتےہیں کہ وہ ایک دن انہیں مرزاپورکی گدی پربٹھائیں گے۔ اسی دوران خودکوبڑےتیاگی بتانےوالےچھوٹےتیاگی گولوکوٹریپ کرکےاغوااورپھراسےبندی بنالیتےہیں ۔ گولوکےاغواکولےکرگڈوپنڈت پاگل ہوجاتےہیں …
مزید پڑھیں »جفاڈرامےکی کہانی پرشائقین برہم
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحرخان کاہم ٹی وی پرحال ہی میں شروع ہونےوالاڈرامہ جفاناظرین میں بہت مقبول ہورہاہےلیکن جہاں مقبولیت ہےوہاں تنقیدبھی ہورہی ہے۔ کچھ صارفین نےاس ڈرامےمیں ٹین ایج لوکوضرورت سےزیادہ فوکس کرنےپربہت تنقیدکی ہے۔ سحر خان نےہم ٹی وی کے مقبول سوپ سیریل سانوری سے اپناڈیبیو کیا۔ ان کےدوسرےقابل ذکر ڈراموں میں فرق، رنگ محل، زخم اورفیئری ٹیل شامل ہیں۔ سانوری کےبعدرنگ محل میں ان کی اداکاری نےانہیں ایک پہچان دی ۔ فیئری ٹیل میں سحرکی اداکاری نےان کےاعتمادمیں اضافہ کیا۔ جفامیں سحرخان عثمان مختاراورضرارخان کےساتھ لیڈرول کررہی ہیں۔ یہ ڈرامہ …
مزید پڑھیں »عمران پرالزام کےبعدبہروزکااگلابڑاقدم
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان پرشراب نوشی کاالزام لگانےوالےبہروزسبزواری ان دنوں خاصی مشکل میں گرفتارہیں اوراب ایک خبرکےمطابق انہوں نےاس یوٹیوب چینل پرکیس کرنےکافیصلہ کیاہےجس نےان کاانٹرویوکیا۔ یادرہےکہ اس انٹرویومیں بہروزسبزواری نےعمران خان کی مبینہ شراب نوشی سےمتعلق ایک بیان دیاتھا۔ انٹرویوکےکلپ میں بہروزسبزواری کویہ کہتےہوئےسناجاسکتاہےکہ انہوں نےبہت بارعمران خان کےساتھ شراب نوشی کی وہ ایک ڈرنک سےزیادہ نہیں پیتے۔ بہروزسبزواری کےاس انٹرویوکایہ کلپ دیکھتےہی دیکھتےسوشل میڈیاپروائرل ہوگیااورحیرت انگیزطورپرجس یوٹیوب چینل نےان کایہ انٹرویوکیااس نےبائیس گھنٹےبعدہی اس انٹرویوکوہٹادیا۔ لیکن تب تک بہت ساپانی پلوں کےنیچےسےبہہ چکاتھااورانٹریوکایہ کلپ دنیابھرمیں پھیل چکاتھا۔ اس انٹرویوکےبعدبہروزسبزواری نےخاموشی اختیارکرلی لیکن جب ایک اوریوٹیوب چینل کےمیزبان …
مزید پڑھیں »عابدہ پروین،عاطف اسلم نےابوظبی میں میلہ لوٹ لیا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گلوکار عاطف اسلم اور عابدہ پروین کی ابوظہبی میں ایک اور یادگار پرفارمنس،شائقین عابدہ پروین کےصوفیانہ کلام پردیوانہ وارجھومتےرہے۔ عاطف اسلم نےبھی اپنی جاندارگائیکی سےایونٹ کویادگاربنایا۔ ایک موقع پرجب عاطف اسلم نےگانےکوکلاسیکل ٹچ دیاتوحاضرین میں جیسےبجلی سی دوڑگئی اوراس وقت ان کاجوش وخروش دیدنی تھا۔ دیکھتےہی دیکھتےشوکےکلپس سوشل میڈیاپروائرل ہوگئےاورلوگوں نےاپنےفیورٹ سنگرزکیلئےدل کھول کرمحبت کااظہارکیا۔ پاکستان کی دومشہوراداکارائیں صباقمراورمہوش حیات بھی کنسرٹ میں موجودتھیں اوردونوں نےموقع کافائدہ اٹھاتےہوئےخوب انجوائےکیااورسیلفیاں بھی بنائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) View this post on Instagram A post shared by Rehan Siddiqi (@rehanhumfm)
مزید پڑھیں »جھانوی کپورکی پنجابی لک وائرل
ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی انتہائی خوبرواداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورجودکھنےمیں توبہت خوبصورت ہیں لیکن انہیں مشہوری اپنی والدہ کی طرح فلموں سےنہیں ملی۔ جھانوی اکثراوقات سوشل میڈیاپراپنی تصاویرڈالتی رہتی ہیں اوراب تک ان کی وجہ شہرت ان کی یہی تصاویرہیں۔ جھانوی نےحال ہی میں اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرروایتی پنجابی لباس میں اپنی کچھ تصاویرپوسٹ کی ہیں۔ جھانوی ان تصاویرمیں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ تصاویر میں، وہ گلابی اور پیلے رنگوں میں سجی ہوئی، پنجابی لباس میں، خوبصورتی سے لپٹے ہوئے دوپٹہ کے ساتھ، اور بڑی کان کی بالیوں سے سجی ہوئی دیکھی …
مزید پڑھیں »