کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ٹروتھ سوشل: ٹرمپ کاسوشل میڈیا،اس میں کیاخاص ہے؟

ٹروتھ سوشل: ٹرمپ کاسوشل میڈیا،اس میں کیاخاص ہے؟

ٹوئٹرسےنکالےجانےوالےسابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی سوشل میڈیا ایپ عوام کےلیےمتعارف کرادی ہے۔

واضح رہےکہ کیپیٹل ہل پرٹرمپ کےحامیوں کےحملےکےبعدسماجی رابطےکی سب سےبڑی ویب سائٹ ٹوئٹرنےسابق امریکی صدرپرمستقل پابندی لگادی تھی ۔ اس پابندی کےبعدڈونلڈٹرمپ نےاکتوبر2021میں ٹروتھ سوشل کےنام سےسماجی رابطےکااپناپلیٹ فارم متعارف کرانےکااعلان کیاتھا۔

ٹروتھ سوشل کاجائزہ لینےوالےسوشل میڈیاماہرین کےمطابق یہ ایپ کافی حدتک ٹوئٹرسےملتی ہےاورپہلی نظرمیں اس کالوگوفیس بک جیسالگتاہے۔

ٹروتھ سوشل کوفی الحال امریکا کے لیے ایپل کے ایپ اسٹور میں جاری کیا گیاہےاورابھی یہ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب نہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹروتھ سوشل کے کچھ ابتدائی صارفین فوری طور پر ایپ میں سائن ان نہیں ہوسکے اور کچھ کا ایپ نے اس پیغام کے ساتھ جواب دیاکہ بہت زیادہ مانگ کی وجہ سے ہم نے آپ کو ویٹ لسٹ میں رکھ دیا ہے۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) نامی کمپنی اس ایپ کےآپریشنزکی نگرانی کرےگی۔ٹروتھ سوشل کے سی ای او ڈیوین نیونز نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایپ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئی۔ فی الحال اسےایپ اسٹورمیں پیش کررہےہیں اورتوقع ہےکہ مارچ کےآخرتک اسےکم ازکم امریکامیں مکمل آپریشنل کردیاجائےگا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹروتھ سوشل کے کچھ ابتدائی صارفین فوری طور پر ایپ میں سائن ان نہیں ہوسکے اور کچھ کا ایپ نے اس پیغام کے ساتھ جواب دیاکہ بہت زیادہ مانگ کی وجہ سے ہم نے آپ کو ویٹ لسٹ میں رکھ دیا ہے۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) نامی کمپنی اس ایپ کےآپریشنزکی نگرانی کرےگی۔ٹروتھ سوشل کے سی ای او ڈیوین نیونز نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایپ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئی۔ فی الحال اسےایپ اسٹورمیں پیش کررہےہیں اورتوقع ہےکہ مارچ کےآخرتک اسےکم ازکم امریکامیں مکمل آپریشنل کردیاجائےگا۔

ٹروتھ سوشل کیسےکام کرےگی؟
ٹروتھ سوشل کاانٹرفیس تاحال سامنےنہیں آیا،اس لئےیہ کہنافی الوقت مشکل ہےکہ پلیٹ فارم پرصارفین کس اندازمیں اورٹیکسٹ کےعلاوہ کیاکچھ پوسٹ کرسکیں گے؟

ایک سوشل میڈیاصارف نےٹروتھ سوشل پراپنااکاونٹ بنانےکی کوشش کی تواسےجس قسم کےتجربےکاسامناکرناپڑا،وہ کچھ اس طرح سےتھا:

مجھے سائن اپ کرنے کیلئےپانچ کوششیں کرناپڑیں ۔ رجسٹریشن کےبعدمجھےایک پیغام موصول ہواکہ بہت زیادہ مانگ کےباعث میرانام انتظارکرنےوالوں کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے۔

ایپ نےمجھ’سچ کہنےوالے’ کے طور پر خوش آمدید کہا، لیکن میں کسی بھی صارف سے راطبہ کر سکااورنہ ہی کوئی پوسٹ دیکھ سکا۔

ٹرمپ نےٹروتھ سوشل کامنصوبہ کیوں بنایا؟
ٹرمپ نےاپنا سوشل نیٹ ورک کیوں بناناچاہا؟اس کاجواب یہ ہےکہ آپ ٹرمپ کےفالوورزکی تعداد دیکھیں۔ ٹوئٹرپرمستقل بین سےپہلےٹرمپ کے تقریبا 90 ملین فالوورز تھے، اور ان کے فیس بک پر 34 ملین فالوورزتھے۔ واضح رہےکہ فیس بک نےبھی جنوری 2023 تک ٹرمپ پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ٹرمپ سوشل میڈیاکےاس قدرشوقین تھےکہ ایک دن میں کم ازکم 30پوسٹیں کیاکرتےتھے۔ یہی وجہ ہےکہ ٹوئٹرپرمستقبل پابندی کےبعدانہوں نےاپناسوشل میڈیانیٹ ورک بنانےکےبارےمیں سوچا۔

کیاٹروتھ سوشل میرےلئےہے؟
عمومی طورپراس سوال کاجواب ہےنہیں۔ ٹروتھ سوشل آپ کوفیس بک یاٹوئٹرکامتبادل پلیٹ فارم مہیانہیں کرتابلکہ اسےایک خاص سوچ کےحامل افرادنےایک دوسری قسم کی سوچ کےخلاف لڑنےکیلئےڈیزائن کیاہے۔اس قسم کےپلیٹ فارم حالیہ برسوں میں سامنےآئےجنہوں نےانتہائی دائیں بازوکی سوچ رکھنےوالوں کواپنی جانب متوجہ کیا۔

ٹروتھ سوشل نےرمبل نامی انتہائی دائیں بازوکی سوچ رکھنےوالوں میں مقبول ویڈیوپلیٹ فارم کےساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔

ٹرمپ کہتےہیں کہ ہم محض اس لئےکسی کااکاونٹ معطل نہیں کرینگےکیونکہ ہمارےخیال میں وہ غلط ہے۔ تاہم ٹروتھ سوشل کی شرائط میں لکھاہےکہ پلیٹ فارم کامذاق اڑانےپرآپ کااکاونٹ معطل کیاجاسکتاہے۔

ٹروتھ سوشل ٹوئٹرکی طرح کیوں لگتا ہے؟
ٹروتھ سوشل ٹویٹر سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے، لیکن یہ صرف اس لیے نہیں ہے کہ ٹوئٹر ٹرمپ کا فیورٹ پلیٹ فارم تھا۔ ٹروتھ سوشل کو مسٹوڈن کے ایک اوپن سورس لائسنس کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا، جو کہ ابتدا میں ٹوئٹر کے متبادل کے طور پر بنایا گیا تھا۔

ٹروتھ سوشل پراکاونٹ کیسےبنےگا؟
21فروری سے، اب آپ ایپ اسٹور سےآئی اوایس ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ٹروتھ سوشل ویب سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ورژن جلد آرہا ہے۔ جب آپ سائن اپ کرتے ہیں، تو آپ سے ایک ای میل پتہ اور فون نمبر فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔

کیاٹروتھ سوشل جوائن کرناٹھیک رہےگا؟
ٹروتھ سوشل میں طاقتورسکیورٹی ٹولزایڈمن اورصارفین دونوں کیلئےدستیاب ہیں ۔ اس کی پرائیویسی پالیسی بارباراشتہارات اورتھرڈپارتی مشتہرین کےکردارکاحوالہ دیتی ہے،اگرچہ یہ واضح نہیں کہ اس کارازداری پالیسی پرکیااثرپڑےگا؟ مونیٹائزیشن واضح طورپرایک ترجیح ہے۔

ٹروتھ سوشل کی سروس کی شرائط کسی بھی ایسی چیز سے منع کرتی ہیں جو سائٹ کی تذلیل، داغدار، یا بصورت دیگر نقصان پہنچانےکاباعث بنے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at [email protected]

یہ بھی چیک کریں

Challenges before Shahbaz Sharif Gvovt

کیاشہبازشریف ان چیلنجوں پرقابوپالیں گے؟

وزیراعظم شہبازشریف اوران کی نئی نویلی حکومت کےسامنےدودھاری تلوارہے۔ انہیں جہاں اپنی کارکردگی بہتردکھانی ہےوہیں …