Home / دبئی جانےوالےپاکستانیوں کیلئےفوری پی سی آرٹیسٹ کی شرط ختم

دبئی جانےوالےپاکستانیوں کیلئےفوری پی سی آرٹیسٹ کی شرط ختم

UAE exempt Pakistanis from Corona RAT at airports

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نےپاکستان اوردیگرتین ملکوں کےشہریوں کیلئےدبئی اورشارجہ جانےوالےمسافروں کیلئےہوائی اڈوں پرروانگی سےپہلےریپڈاینٹیجن ٹیسٹ (آراےٹی) کرانےکی شرط ختم کردی ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اورسری لنکاکےشہریوں کیلئےالبتہ روانگی کے48گھنٹوں کےاندرمنظورشدہ سہولت سےاب بھی پی سی آرٹیسٹ کاسرٹیفکیٹ جمع کراناہوگا۔ واضح رہےکہ 48گھنٹےکی مدت اس وقت شروع ہوتی ہےجب نموبہ لیبارٹری میں جمع کرایاجاتاہے۔ اس کےعلاوہ مسافردبئی پہنچنےپربھی پی سی آرٹیسٹ سےگزریں گےاورنتائج آنےتک قرنطینہ میں رہیں گے۔

تاہم تمام ٹرانزٹ مسافروں کوکوروناکےپی سی آرٹیسٹ کاسرٹیفکیٹ جمع کرانےکی ضرورت نہیں جب تک یہ ان کی آخری منزل نےاسےلازمی قرارنہ دیاہو۔

مزیدیہ کہ اماراتی شہریوں کودبئی روانگی سےپہلےپی سی آرٹیسٹ سےاستثنیٰ حاصل ہے۔ تاہم دبئی پہنچنےپران کاٹیسٹ کیاجائےگا۔

بارہ سال سےکم عمربچوں ، معتدل یاشدیدمعذوری والےافرادکوپی سی آرٹیسٹ سےچھوٹ حاصل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Salman Rushdi Maloon

ملعون رشدی گونگااورکاناہوگیا۔شاباش ہادی مطر

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں بکرےکی ماں کب تک خیرمنائےگی ۔۔ یہی حال شاتم رسول ملعون …