Home / تیل کی قیمتیں 3ہندسوں میں جانےکاامکان

تیل کی قیمتیں 3ہندسوں میں جانےکاامکان

Oil prices reach $100 per barrel

ویب ڈیسک ۔۔ یوکرین کےدوالگ الگ علاقوں میں روسی فوجوں کےداخل ہونےکےبعدمنگل کوعالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں $100 فی بیرل تک پہنچ گئیں، جو2014 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

عالمی بینچ مارک، برینٹ خام تیل کی قیمت $99.50 فی بیرل تک پہنچ گئی جو ستمبر 2014 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

انٹرایکٹو انویسٹر میں سرمایہ کاری کی سربراہ وکٹوریہ اسکالرکےمطابق ،روس اور یوکرین کے درمیان شدید ہوتے ہوئے بحران نےتیل کی سپلائی میں رکاوٹ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ پابندیوں نے روس کو متاثر کیا ہے، جو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل ایکسپورٹ کرنےوالادنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس پیدا کرنے والاملک ہے۔”

روس-یوکرین لڑائی میں پاکستان کانقصان

تھنک مارکیٹس کے تجزیہ کار فواد رزاق زادہ کے مطابق، یہ واضح ہے کہ توانائی کی قیمتوں کامستقبل قریب میں کم ہونےکاکوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی آمدنی پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سےسکڑ گئی ہے، اور اگر تیل اور توانائی کی دیگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو اس سے ترقی کی رفتار کم ہوکرکساد بازاری کا امکان بڑھ جائےگا۔

جولیس بیئر کےتجزیہ کارنوربرٹ روکر کے مطابق، تیل کی منڈی جغرافیائی وسیاسی خوف اورجذبات کی وجہ سے جھنجھلاہٹ اور گھبراہٹ کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کودیکھتےہوئے مستقبل قریب میں تیل کی قیمتیں تین ہندسوں تک پہنچنےکاامکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی شرح میں کمی

یہ بھی چیک کریں

Tata Sons ex chairman dies in road accident

معروف بھارتی بزنس مین حادثےمیں ہلاک

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےبڑےکاروباری خاندان کےچشم وچراغ اورملک کی معروف کمپنی ٹاٹا سنزکے سابق …