Fatima Batool

گھریلوتشددکےالزامات بےبنیاد،فیروزخان

Feroz Khan denies ex wife allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارفیروزخان نےسابقہ اہلیہ کی جانب سےلگائےگئےگھریلوتشددکےالزامات یکسرمستردکرتےہوئےانہیں مضحکہ خیزقراردیاہے۔ انسٹاگرام پرفیروزخان نےایک پوسٹ کےذریعےسابقہ اہلیہ کےالزامات کاجواب دیتےہوئےلکھا: میں فیروزخان ان تمام بےبنیاداوربدنیتی پرمبنی جھوٹےالزامات کی سختی سےتردیدکرتاہوں۔ میرےخلاف کئےگئےتمام دعوےجھوٹ ہیں۔ میں ان الزامات کاجواب قانونی طریقےسےدینےکی تیاری کررہاہوں۔ میں قانون کااحترام کرتاہوں ، کبھی کسی دوسرےانسان کوتکلیف نہیں دی۔ واضح رہےکہ اداکارفیروزخان پران کی سابقہ اہلیہ علیزےسلطان نےگھریلوتشددکےحوالےسےسنگین الزامات لگائےہیں ۔ علیزےسلطان نےخودپرہونےوالےجسمانی تشددکےتصویری ثبوت بھی سوشل میڈیاپرشئیرکئےہیں۔ علیزےسلطان کےالزامات کےبعدسوشل میڈیاپرایک طوفان ساآگیااوراداکاروں باالخصوص خواتین اداکاروں کی جانب سےفیروزخان کوسخت تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔ اداکارہ اقراعزیزنےتویہاں تک بیان دےدیاہےکہ وہ اب فیروزخان کےساتھ …

مزید پڑھیں »

پنجرہ ۔۔ بچوں اوروالدین کےحساس رشتےپرمبنی ڈرامہ سیریل

ARY drama Pinjra

ویب ڈیسک ۔۔ ہمارےمعاشرےمیں بچوں کوتمیزکےدائرےمیں رکھنےاورڈسپلن سکھانےکاعام طورپرایک ہی طریقہ اپنایاجاتاہےاوروہ ہےمار۔ حالانکہ یہ ضروری نہیں کہ مارکھانےکےبعدبھی بچہ وہ سمجھ جائےجووالدین اسےسمجھاناچاہتےہیں۔ ممکن ہےآپ کی مارکھاکھاکےبچہ اس قدرڈھیٹ ہوجائےکہ اس پرماراثرکرناہی چھوڑدےاوروہ اپنی خواہشتات کی تکمیل کےخفیہ طریقےڈھونڈنکالے۔ اےآروائی ڈیجیٹل پردکھائی جانےوالی ڈرامہ سیریل پنجرہ انہی مسائل کااحاطہ کرتی ہے۔ اس ڈرامےمیں مرکزی کرداراداکرنےوالی حدیقہ کیانی بظاہرایک سخت ماں کےروپ میں دکھائی گئی ہےجواپنےبچوں پرہروقت کڑی نظررکھتی ہےاوراس کوشش میں لگی رہتی ہےکہ کہیں اس کےبچےایساکچھ نہ کردیں کہ اس کاشوہریعنی بچوں کاباپ ناراض ہوجائے۔ اپنےشوہرکوراضی کرنےکےچکرمیں وہ اپنےبچوں کووہ کچھ بھی نہیں کرنےدیتی جووہ دل سےکرناچاہتےہیں۔ اس …

مزید پڑھیں »

لائیوشومیں نصیبولال کامیڈم نورجہاں کوخراج عقیدت

naseebo lal tribute to noor jahan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی مشہورپنجابی سنگرنصیبو لعل امریکامیں بھی بہت پاپولرہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ امریکہ میں لائیو پرفارمنس کے دوران میڈم نور جہاں کاگاناگاکرانہیں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نصیبو لعل نے ہیوسٹن میں اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ لائیو پرفارم کیا۔ میوزیکل نائٹ میں نصیبو لعل کو سننے کے لئے پاکستانیوں کے ساتھ ہیوسٹن میں آباد بھارتی شہری بھی موجود تھےجنہوں نےنصیبولال کوبھرپورداددی۔ نصیو لعل کے بیٹے مراد حسین کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے اپنی والدہ کےکوک اسٹوڈیو میں گایا گاناجھوم گایا …

مزید پڑھیں »

اداکارہ ثنانےشوہرسےعلیحدگی اختیارکرلی

Sana Fakhar separation with husband

ویب ڈیسک ۔۔ شوبزکی دنیاکی ایک جوڑی ٹوٹ گئی ۔ جی ہاں ، فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثنا اور ان کے شوہر فخر جعفری نے شادی کے 14سال بعدعلیحدگی اختیارکرلی۔ انسٹاگرام پرایک جذباتی پوسٹ میں اداکارہ ثنا کاکہناتھارشتہ ٹوٹنا تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی تعلق توڑنااس لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ خودکو ٹوٹنے سے بچا لیں۔ اپنی پوسٹ میں ثنانےشوہرسےعلیحدگی کی وجوہات کاذکرنہیں کیا۔ ثنانے لکھا کہ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی برسوں بعد، اچھے برے حالات سے گزر کر اپنے اپنے راستے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثنا کامزیدکہناتھاکہ’یہ …

مزید پڑھیں »

فلم جوائےلینڈکی کہانی کیاہے؟ٹیزرنےجوش بڑھادیا

Joyland story

ویب ڈیسک ۔۔ یہ کہناشایدغلط نہ ہوگاکہ آنےوالی پاکستانی فلم جوائےلینڈانڈسٹری میں انقلاب برپاکردےگی۔ صائم صادق کی لکھی اورکھوسٹ فلمزکےبینرتلےبننےوالی اس فلم کی کہانی ایک روایتی خاندان اوراس کےروایتی اورسخت گیرسربراہ کےگردگھومتی ہے۔ یہ خاندان اپنی پرانی روایات سےبہت پیارکرتاہےاوران کابہت خیال بھی رکھتاہےاورچاہتاہےکہ اس خاندان کی اگلی پیڑھی بھی اپنےاجدادکی روایات کاپاس رکھے۔ حال ہی میں ریلیزکئےجانےوالےاس فلم کےٹیزرمیں ایک خاندان کوکسی تقریب میں کھڑےدکھایاجاتاہے۔ ٹیزراس قدرمختصرہےکہ اس سےفلم کی کہانی بارےکوئی آئیڈیانہیں ہوتاتاہم اتناضرورہےکہ دیکھنےوالےکویہ اندازہ ضرورہوجاتاہےکہ اس کہانی میں کچھ توہے۔ خبریں ہیں کہ کانزفلم فیسٹیول میں کامیابی کےجھنڈےگاڑنےکےبعداب جوائےلینڈکوآسکرکی بیسٹ انٹرنیشنل فلم کیٹگری کیلئےنامزدکیاجارہاہے۔ جوائےلینڈکی کہانی …

مزید پڑھیں »

دی لیجنڈآف مولاجٹ ۔ کیاآپ یہ جانتےہیں؟

Interesting facts about the legend of Maula Jatt

ویب ڈیسک ۔۔ فلم میکر،سینماٹوگرافراورسکرین رائٹربلال لاشاری نےپہلی باراپنی آنےوالی شاہکارفلم دی لیجنڈآف مولاجٹ کےکچھ خفیہ پہلوءوں سےپردہ اٹھایاہے۔ بی بی سی کودئیےگئےایک انٹرویومیں بلال لاشاری نےاینکرکےبہت سےچھبتےاورسخت سوالات کاجواب دیااوربتایاکہ دی لیجنڈآف مولاجٹ بنانےکےپیچھےان کی کونسی سوچ کارفرماتھی۔ بلال لاشاری نےبتایاکہ اگرچہ مولاجٹ ایک پرانی فلم ہےلیکن انہوں نےاس فلم کی کہانی کوایک نیارنگ دیکراسےفلم میں ڈھالنےکی کوشش کی ہے۔ فلم میں کچھ ڈائیلاگ پرانی فلم سےلئےگئےہیں اوراس کےمرکزی کرداربھی پرانےوالےہیں لیکن فلم کوجس طرح سےنئےاندازمیں ڈھالاگیاہےوہ دیکھنےوالوں کوحیران کردےگا۔ جیونیوزکےپروگرام ایک دن جیوکےساتھ میں بات کرتےہوئےفلم میں خون خرابہ دکھانےکےحوالےسےبلال کاکہناتھاکہ فلم میں جوپنجاب انہوں نےدکھایاہےوہ دراصل ایک …

مزید پڑھیں »

پاکستان کاپہلازبردست رئیلٹی ایڈونچرشو

The Ultimate Muqabla on ARY Digital

ویب ڈیسک ۔۔ ایڈونچرشوزکودنیا بھر میں بہت زیادہ پسندکیاجاتاہے۔ یہی وجہ ہےکہ دنیاکےبڑےبڑےچینلزایڈونچرشوزٹیلی کاسٹ کرتےہیں اوران شوزمیں عام طورپرملک کےمشہورلوگوں کوکام کرنےکاموقع دیاجاتاہےکیونکہ اس طرح لوگوں کواپنےہیروزکوقریب سےجاننےکاموقع ملتاہے۔ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری نےمیڈونچرز،چیلنجراورسمرچینلنجرکےناموں سےکچھ ایڈونچرشوزکئےلیکن وہ عوامی پزیرائی حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔ ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھتےہوئےاب اےآروائی ڈیجیٹل نامورفنکاروں اورکھلاڑیوں سےبھرپوررئیلیٹی ایڈونچرشوشروع کرنےکی تیاریاں کررہاہے۔ کرکٹر شعیب ملک ‘دی الٹی میٹ مقابلا’ کی میزبانی کریں گے۔ تھائی لینڈمیں شوٹ کئےگئےاس ایکشن سے بھرپور گیم شو میں میزبان اور مقابلہ کرنے والے مختلف مہم جوئی کے کام کرتے نظر آئیں گے۔ شعیب ملک کی میزبانی میں آنےوالےاس …

مزید پڑھیں »

سہیل احمدکی پہلی بھارتی پنجابی فلم ریلیزکیلئےتیار

Babay Bhangra Paunday Ne

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی پنجاب میں بننےوالی پنجابی فلموں نےپاکستان اورکینیڈاسمیت دنیابھرمیں پنجابی زبان بولنےاورپنجابی سےمحبت کرنےوالوں میں بےپناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ کچھ عرصےسےبھارت اورپاکستان کےنامورفنکارمشترکہ فلم پراجیکٹس پرکام کررہےہیں۔ اس حوالےسےجوتازہ ترین فلم ہم سب کومحظوظ کرکرنےآرہی ہےاس کانام ہے’بابےبھنگڑاپاندے’اس فلم میں پاکستان کےنامورکامیڈین سہیل احمدنےمرکزی کرداراداکیاہے۔ یادرہےکہ سہیل احمدکی یہ پہلی پنجابی فلم ہوگی۔ اس میں سہیل احمدکےساتھ بھارتی پنجابی فلموں کےمشہورہیرودلجیت دوسانجھ اورسرگن مہتانےمرکزی کردارادرنبھائےہیں۔ ہنسی اورقہقہوں کےطوفان سےبھرپوریہ فلم کینیڈامیں بنائی گئی ہےجس میں دلجیت اوران کےکچھ دوست شارٹ کٹ کےذریعےلمبامال بنانےکےچکرمیں ہیں۔ ایسےمیں انہیں کوئی بتاتاہےکہ اگران کاکوئی باپ ہواوراس کی …

مزید پڑھیں »

ناصرادیب نےدی لیجنڈآف مولاجٹ کےسکرپٹ کےکتنےپیسےلئے؟

Nasir Adeeb Scripted the legend of maula jatt

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی پنجابی فلموں کےنامورسکرپٹ رائٹرناصرادیب نےآنےوالی پنجابی فلم دی لیجنڈآف مولاجٹ کاسکرپٹ لکھنےکےکتنےپیسےلئے؟ ناصرادیب اب تک درجنوں ناول لکھ چکےہیں اند 1979کی کلاسک پنجاب فلم مولاجٹ کاسکرپٹ بھی انہوں نےہی لکھاتھا۔ ناصرادیب گزشتہ دنوں احمدعلی بٹ کےپروگرام سپراوورمیں شرکت کی اوربتایاکہ انہوں نےفلم مولاجٹ کاسکرپٹ لکھنےکےعوض فلمسازسروربھٹی سے7ہزارروپےچارج کئےتھے۔ اینکرکےاستفسارپرکہ آپ نےدی لیجنڈآف مولاجٹ کاسکرپٹ لکھنےکےکتنےپیسےلئے؟ ناصرادیب نےبتایاکہ انہوں نےبلال لاشاری سے10لاکھ روپےکاتقاضاکیالیکن انہوں نےمجھے15لاکھ روپےمعاوضہ دیا۔

مزید پڑھیں »

دی لیجنڈآف مولاجٹ : ایڈوانس بکنگ شروع

Interesting facts about the legend of Maula Jatt

ویب ڈیسک ۔۔ انتظارکی گھڑیاں ختم ہونےکوہیں اوردی لیجنڈآف مولاجٹ کودیکھنےکےخواہشمندوں کیلئےبڑی خوشخبری کااعلان کردیاگیا۔ جی ہاں فلم کی ایڈوانس بکنگ کی تاریخ دےدی گئی۔ پاکستان میں اس فلم کی ایڈوانس بلکنگ جمعہ 30ستمبرشام 7بجےسےشروع کردی جائےگی۔ جبکہ دی لیجنڈآف مولاجٹ 13اکتوبرسےسینماگھروں کی زینت بنےگی۔ دی لیجنڈآف مولاجٹ 1979کی کلاسک فلم مولاجٹ کاری بوٹ ہےاوراس میں فوادخان ، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی ، عمائمہ خان ، شفقت چیمہ اورنیراعجازنےمرکزی کرداراداکئےہیں۔ اس فلم کی کہانی مولاجٹ اورنوری نت کی دشمنی کےگردگھومتی ہے۔ اس کی ایک اورخاص بات یہ ہےکہ اس کےذریعےفوادخان اورماہرہ خان کی فلموں میں ایک ساتھ واپسی ہورہی …

مزید پڑھیں »