Home / باکسربننےکافیصلہ، کیاہانیہ نےاداکاری چھوڑدی؟

باکسربننےکافیصلہ، کیاہانیہ نےاداکاری چھوڑدی؟

Pakistani actress Hania Aamir training in boxing ring under world champion Uzair Waseem's guidance

Monday, 23 March 2026 | Web Desk

اداکاری کی دنیامیں کامیابیوں کےجھنڈےگاڑنےکےبعداداکارہ ہانیہ عامرنےباکسنگ کےمیدان میں بھی قسمت آزمانےکافیصلہ کرلیا۔

اس حیرت انگیزمگرخوشگواربات کاانکشاف نےپاکستان کےڈبلیوبی اوورلڈباکسنگ چیمپئن عثمان وزیرنےجیونیوزکےپوڈکاسٹ میں بات کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےبتایاکہ وہ ہانیہ عامرکوباکسنگ کی تربیت دےرہےہیں۔ عثمان وزیرنےبتایاکہ ہانیہ بہترین فائٹرہیں اورجلدوہ باکسنگ فائٹ بھی کریں گی۔

دوران پروگرام عثمان وزیر نے حکومت کی جانب سےکئےگئے وعدوں کےپورانہ ہونےکاشکوہ بھی کیا۔ انٹرویومیں ان کی بوم بوم شاہد آفریدی سےبھی بات کروائی گئی۔ شاہد آفریدی نےعثمان وزیرکی کارکردگی کو خوب سراہااورمبارکباددی۔

اس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت عثمان وزیر کی مدد کرنے کا بھی کہا اور یہ بھی کہا کہ عثمان وزیر بہترین کھلاڑی ہیں، جو فیزیکل فٹ اور ذہنی طور پر مضبوط ہیں، ایسے ایتھلیٹ کو سپورٹ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …