Monday, 23 March 2026 | Web Desk
امریکی صدرٹرمپ نےایران کےپاورپلانٹس پرحملےملتوی کرنےکاحکم جاری کردیا ۔ میڈیارپورٹس کےمطابق، صدرٹرمپ نےایک بیان میں کہاہےکہ ایرانی حکام سےمثبت بات چیت چل رہی ہے۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےٹرمپ کاکہناتھاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کےمستقل خاتمے سےمتعلق ایران اورامریکاکےدرمیان بہت مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ایران پرحملےنہ ہونےکادارومدارجاری بات چیت کےنتیجےپرمنحصرہے۔
PRESIDENT TRUMP: We have had very strong talks with Iran. If they carry through with them, it will end the conflict. They want to make a deal, we want to make a deal. pic.twitter.com/xRkJtDAyPa
— Department of State (@StateDept) March 23, 2026
واضح رہےکہ امریکی صدرٹرمپ نےآبنائےہرمز48گھنٹےکےاندرنہ کھلنےکی صورت میں ایران کےپاورپلانٹس کونشانہ بنانےکی دھمکی دی تھی ۔ اب حالیہ پیشرفت کےبعدامریکی صدرنےایرانی پاورپلانٹس پرحملے5دن کیلئےروکنےکاحکم دیاہے۔
عالمی ایوی ایشن انڈسٹری بدترین بحران کاشکار
یادرہےکہ ایران نےبھی دھمکی دےرکھی ہےکہ اس کےپاورپلانٹس پرحملوں کی صورت میں وہ آبنائےہرمزہی نہیں خلیج کےسارےسمندرمیں سمندری مائنزبچھادےگاجس سےپوراخلیجی سمندرہرقسم کی تجارت کیلئےبندہوجائےگا۔
میڈیاکی خبرکےمطابق، ٹرمپ کےایران پرحملےروکنےکےحکم کےساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سےگرناشروع ہوگئی ہیں۔