Home / فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کیخلاف بڑی درخواست دائر

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کیخلاف بڑی درخواست دائر

medical board for Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت ۔ ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے بورڈ بنانے کی درخواست دے دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائردرخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ عمران خان کے طبی معائنےکیلئےپمزیا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنایاجائے۔

ایف آئی اےنےعدالت میں موقف اختیار کیاہےکہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہےاوروہ یعنی عمران خان ایف آئی اےسےتفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔

ایف آئی اے کاکہناہےکہ مطابق عمران خان کومسئلہ آرتھوپیڈک کاہے لیکن میڈیکل رپورٹ وہ کینسراسپتال کی جمع کروا رہے۔کیونکہ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتےہیں اس لئےمیڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …