Home / فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں ۔۔ آئی ایس پی آر

فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں ۔۔ آئی ایس پی آر

Don't drag army into politics: ISPR

ویب ڈیسک ۔۔ مسلح افواج کوسیاست میں نہ گھسیٹاجائے ۔ آئی ایس پی آرکاسخت ردعمل

پاک فوج کےترجمان ادارےیعنی آئی ایس پی آرکااچانک ایک نسبتاً سخت بیان سامنےآیاہےجس میں سیاستدانوں کوواضح اوردوٹوک اندازمیں کہاگیاہےکہ فوج کوسیاست سےدوررکھاجائے،اشتعال انگیزاورغیرمصدقہ بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔

بیان میں کہاگیاہےکہ امیدہےسب قانون کی پاسداری کریں گے۔ بیان کےمطابق کچھ سیاستدان ، چندصحافی اورتجزیہ کارسوشل میڈیااوردیگرفورمزپرفوج کوسیاست میں گھسیٹنےرہےہیں۔ملک کےبہترین مفادمیں فوج کوسیاست سےدوررکھاجائے۔ فوج کوایسےغیرآئینی اورغیراخلاقی عمل سےدوررکھاجائے۔ توقع ہےسب قانون کی پاسداری کریں گے۔

آئی ایس پی آرکےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےسینئرصحافی حامدمیرکاکہناتھاکہ جولوگ فوج کوسیاست میں گھسیٹ رہےہیں ان کےخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

سینئرصحافی سلیم صحافی نےآئی ایس پی آرکےبیان کی تائیدکرتےہوئےکہاکہ جوکچھ ہورہاہےیہ وہ قیمت ہےجو2018میں عمران خان کولانچ کرنےکےعوض دیناپڑرہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …