کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
() 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 7:29 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / لانگ مارچ ۔۔ عمران خان نےبڑادعویٰ کردیا

لانگ مارچ ۔۔ عمران خان نےبڑادعویٰ کردیا

Imran Khan in Sialkot Jalsa

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک بارپھرکارکنوں کو20مئی کےبعداسلام آبادمارچ کی کال ۔ کہا چاہےجتنےمرضی کنٹینرکھڑےکرلیں،20لاکھ لوگ اسلام آبادپہنچیں گے۔

ایبٹ آبادمیں بڑےعوامی اجتماع سےخطاب کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ لوگ کہتےہیں مئی میں گرمی بہت ہوگی ، لوگ لانگ مارچ میں نہیں آئیں گے۔ ایسےلوگوں سےکہتاہوں کہ تم دیکھناکہ میری کال پرکتنےلوگ اسلام آبادپہنچتےہیں۔

خطاب کےدوران عمران خان کی وزیراعظم شہبازشریف پرکڑی تنقید ۔ انہیں بولٹ پالشراوربھکاری قراردےڈالااورکہاکہ ساری قوم اسلام آبادپہنچ کریہی پیغام دےگی کہ امپورٹڈحکومت نامنظور۔ انہوں نےشہبازشریف کوبزدل اورڈاکوبھی قراردیااورکہاکہ امریکی سازش کےنتیجےمیں ان کی حکومت کوہٹایاگیا۔

ان کاکہناتھاکہ ہم امریکاسیمت کسی کےجوتےپالش نہیں کریں گے۔ سیاسی لوٹےجدھرجائیں گےضمیرفروش اورغدارکےنعرےلگیں گے۔ انہوں نےکہاکہ چوراورڈاکوملک پرمسلط ہوجائیں توملک کاکوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

انہوں نےایک بارپھرکہاکہ ان کیلئےتورات بارہ بجےعدالتیں کھل گئیں لیکن یہاں ملک کےاربوں روپےلوٹ لئےگئےاورکوئی پوچھنےوالانہیں ۔

عمران خان نےپھردہرایاکہ اللہ نےانسانوں کونیوٹرل رہنےکی اجازت نہیں دی کیونکہ نیوٹرل توصرف جانورہوتاہے۔ انسانوں کونیکی کےساتھ اوربدی کےخلاف کھڑاہوناہوتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …