Home / افغانستان سےمقامی کرنسی میں تجارت:فائدہ یانقصان؟

افغانستان سےمقامی کرنسی میں تجارت:فائدہ یانقصان؟

Pak Afghan trade: benefit or loss?

ویب ڈیسک ۔۔ علاقائی روابط اورتجارت کو ہموارکرنے کی کوششوں کےحصےکےطورپرپاکستان نےتاجروں طبقےکوافغانستان کے ساتھ مقامی کرنسی میں 14 اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دےدی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤدکےمطابق ان اشیاء میں پولٹری، گوشت، سیمنٹ، فارماسیوٹیکل مصنوعات، ٹیکسٹائل، پھل، سبزیاں، نمک، چاول اورسرجیکل آلات وغیرہ شامل ہیں۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستارنے اس پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ اس سے افغانستان کی منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی راہ ہموارہوگی۔

پاکستان بزنسز فورم (پی بی ایف) کے عہدیداروں نے بھی اس اقدام کودو طرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے ایک مثبت اقدام کے طور پردیکھااورسراہاہے۔

افغانستان سےفریش فروٹ کی درآمدپرسیلزٹیکس ختم ۔۔۔

پی بی ایف کےنائب صدراحمدجوادکےمطابق اگر پاکستان ہمسایہ ملک کی منڈیوں کو حاصل کرنے میں ناکام رہا تو دوسرے ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نےچین کی مثال دی اورکہا چین افغانستان کی اقتصادی مددکےراستےاس کی منڈیوں میں قدم جمانےکی منصوبہ بندی کررہاہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین نےافغانستان کےساتھ مقامی کرنسی میں تجارت پرتنقیدکرتےہوئےکہاہےکہ ہمسایہ ملک کےساتھ روپےمیں تجارت کی اس وقت اجازت دی گئی جب ہمیں اپنی برآمدات کی ادائیگی کیلئےڈالرزکی زیادہ سےزیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …