Home / پی ایس ایل : اسلام آبادیونائیٹڈکافاتحانہ آغاز

پی ایس ایل : اسلام آبادیونائیٹڈکافاتحانہ آغاز

Islamabad United beat Peshawar Zalmi

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز۔۔ 169رنزکاہدف 16ویں اوورمیں حاصل کرکےباآسانی پشاورزلمی کوہرادیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی تو 35 رنز پر اسکے4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پھرشعیب ملک اور ردرفورڈ نے مل کر پشاور کو مشکل سے نکالا۔اور 73 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی

ردرفورڈ 70 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اسلام آباد کی طرف سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دودوشکارکئے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز نےآتےہی ماردھاڑشروع کردی اور جارحانہ اندازمیں کھیلتےہوئے10 اوورز میں 112رنز بنا ڈالے

پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔۔الیکس ہیلز نے 82 اور رحمان اللہ گرباز نے 27 ناٹ آوٹ رنز بنائے

اسلام آباد یونائٹیڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں حاصل کر کے ایونٹ کی پہلی کامیابی اپنےنام کی ۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …